• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اتحادیوں کا وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار

شائع June 10, 2022
سیاسی رہنماؤں نے بجٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا — فوٹو: پی پی پی سیکریٹریٹ
سیاسی رہنماؤں نے بجٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا — فوٹو: پی پی پی سیکریٹریٹ

نئی مخلوط حکومت کے پہلے بجٹ کے اعلان سے ایک روز قبل حکمران اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیاسی اتحادیوں کی جانب سے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار اتحادی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں کیا گیا۔

پی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ عشائیے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ متحدہ حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: اتحادی جماعتیں موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کی خواہشمند

عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ اور ایمل ولی خان نے شرکت کی۔

اتحادیوں نے موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مل کر ملک کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکالیں گے‘۔

انہوں نے بجٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو مشورے بھی دیئے۔

تمام رہنماؤں نے سابق صدر زرداری کی حکمران اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: اتحادیوں کی راہیں بدلنے کی اطلاعات سے حکومت پریشان

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن، نوید قمر، چوہدری سالک حسین، فیصل سبزواری، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، غفور حیدری، اسرار ترین، ملک احمد خان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پاکستان ایران تجارت

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع بروئے کار لانے کی ضرورت پر اصرار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’ شہباز شریف نے ایرانی سفیر سید علی محمد حسینی سے ملاقات کے دوران پولان گوادر پاور پروجیکٹ کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا جو ایران سے پاکستان کو اضافی 100 میگاواٹ فراہم کرے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ایران کا بارڈر سیکیورٹی، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں ایران کی بروقت مدد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مشترکہ جغرافیہ، مشترکہ ورثے اور عوام سے عوام کے روابط پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایرانی سفیر سید علی محمد حسینی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

لوڈشیڈنگ، گندم کی فراہمی

وزارت توانائی کے حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجلی اور لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: 'بجلی کی ترسیل کا کمزور نظام لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے'

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جائے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر عامر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ حکومت نے خیبر پختونخوا کو کم قیمت پر گندم کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور میں گندم کے سستے آٹے کی فراہمی کے بعد صوبے کے دیگر علاقوں کو بھی جلد فراہمی شروع ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024