• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

’مس مارول‘ ریلیز، پہلی ہی قسط میں تین پاکستانی گانے بھی شامل

شائع June 9, 2022
ویب سیریز کو جلد پاکستان میں بھی ریلیز کردیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ویب سیریز کو جلد پاکستان میں بھی ریلیز کردیا جائے گا—اسکرین شاٹ

کامک بک اور سپر ہیروز کی فلمی شائقین کا انتظار ختم ہوا اور مارول اسٹوڈیو نے پہلی مسلم اور پاکستانی سپر ہیرو لڑکی ’کمالہ خان‘ پر بنائی ویب سیریز ’مس مارول‘ ریلیز کردی۔

’مس مارول‘ کو 8 جون کو دنیا بھر میں ’ڈزنی پلس‘ پر ریلیز کردیا گیا، تاہم اسے جلد ہی پاکستان میں سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

’مس مارول‘ اب تک کی امریکا یا ہولی وڈ کی وہ پہلی ویب سیریز ہے، جس میں پاکستانی کرداروں کو مثبت روپ میں دکھایا جا رہا ہے، اس سے قبل عام طور پر پاکستانیوں کو دہشت گرد یا انتہاپسند کردار میں دکھایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’مس مارول‘ میں پاکستانی گانا ’پیچھے ہٹ‘ دیے جانے کا امکان

’مس مارول‘ کی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان اور خاص طور پر والد اور والدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

ویب سیریز میں دیگر پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں، جن میں نمرہ بچہ، مہوش حیات، فواد خان اور ثمینہ احمد شامل ہیں جب کہ اس میں بھارتی اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے اور ویب سیریز میں بار بار اردو کے جملے بھی سنائی دیتے ہیں جب کہ اس کے کردار اور سیٹ کو بھی روایتی پاکستانی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ خبر پہلے ہی آ چکی تھی کہ ممکنہ طور پر ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’پیچھے ہٹ‘ کو ’مس مارول‘ کا حصہ بنایا جائے گا، تاہم اب ویب سیریز کی پہلی قسط ریلیز ہونے کے بعد اس میں مزید پاکستانی گانوں کے شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

’مس مارول‘ کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں ہیں اور اس کی پہلی قسط 8 جون کو ریلیز ہوئی، جس میں کم از کم تین پاکستانی گانے بھی شامل ہیں۔

پہلی قسط میں شامل پاکستانی گانوں میں شہرہ آفاق احمد رشدی کا گانا ’کوکو کورینا‘ بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں پہلی قسط میں مقبول اداکارہ ناہید اختر کا گانا ’سوہنیے آئی لو یو‘ بھی شامل ہے۔

پہلی قسط میں ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بلوچ گلوکارہ ایوا بی کا گانا ’روزی‘ بھی شامل ہے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مس مارول میں اپنے گانے کی شمولیت کو اپنے اور ملک کے لیے فخر قرار دیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ویب سیریز کی دوسری سمیت دیگر قسطوں میں بھی متعدد پاکستانی معروف گانے شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’مارول‘ کے مطابق پہلی قسط میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار رز احمد کے گانا بھی شامل تھا جب کہ بھارتی اداکار رجنی کانت کے گانے ’او ننبا‘ کو بھی ویب سیریز کی پہلی قسط کا حصہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024