• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عامر لیاقت کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

شائع June 9, 2022
عامر لیاقت کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رکن قومی اسمبلی، اسکالر اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

عامر لیاقت حسین 9 جون کی دوپہر کو ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

ان کے موت کی خبر سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 10 جون کی شام تک ملتوی کردیا گیا تھا جب کہ ملک بھر کی سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا۔

زیادہ تر شوبز شخصیات نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے جہاں ان کی مغفرت کی دعا کی، وہیں انہوں نے انہیں ایک رحم دل اور محبت کرنے والا انسان بھی قرار دیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ہمیشہ زندہ رہنا چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس بات کا ہی علم نہیں ہوتا کہ اگلے لمحے کیا ہونا ہوتا ہے؟ انہوں نے عامر لیاقت کی موت کو ناقابل یقین قرار دیا۔

میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ دعا ملک نے عامر لیاقت کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کو یاد کیا اور لکھا کہ وہ ہمیشہ ان کی ایک آواز پر ان کا ساتھ دینے آتے تھے مگر اب وہ ان سے اچانک بچھڑ گئے، انہوں نے بھی اسکالر کی موت کو ناقابل یقین قرار دیا۔

یاسر جسوال نے بھی عامر لیاقت کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اسکالر کی موت کا یقین ہی نہیں ہو رہا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی عامر لیاقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی عامر لیاقت کے ہمراہ کھچوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جیسا بھی تھے ایک اچھے شخص تھے، انہوں نے بھی ان کی موت کو ناقابل یقین قرار دیا۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

ماڈل و اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اسکالر و ٹی وی میزبان کے انتقال کو سب کے لیے ناقابل یقین قرار دیا ۔

ژالے سرحدی نے بھی عامر لیاقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جہاں ان کی مغفرت کی دعا کی، وہیں ان کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے بھی رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی موت کو ناقابل یقین قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024