• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’پی ٹی وی فلم‘ اور ’پاک فلکس‘ کا افتتاح

شائع June 8, 2022
فلم ڈویژن کے منصوبے کا افتتاح مریم اورنگزیب نے کیا—فوٹو: ٹوئٹر
فلم ڈویژن کے منصوبے کا افتتاح مریم اورنگزیب نے کیا—فوٹو: ٹوئٹر

حکومت پاکستان نے فلم پالیسی 2018 کے تحت پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں فلم ڈویژن کے قیام اور ’پاک فلکس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

پی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 8 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران ’پی ٹی وی فلم‘ اور ’پاک فلکس‘ کے لوگو کی رونمائی کرتے ہوئے منصوبوں کا آغاز کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ وفاقی حکومت نے 2017 میں پی ٹی وی فلم ڈویژن پر کام کیا تھا جب کہ ان کی ہی حکومت نے آخری ایام میں فلم پالیسی 2018 پر کام بھی شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق دور حکومت میں فلم پالیسی اور پی ٹی وی فلم ڈویژن جیسے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام نہیں ہو سکا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی فلم ڈویژن کا ایسا فلمی مواد تیار کرنا ہوگا جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے اور قومی ثقافت کی بھی عکاسی ہو۔

خطاب کے دوران انہوں نے ‘پاک فلکس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کی ابتدائی تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ اس پر پی ٹی وی کے تمام مواد سمیت فلم ڈویژن کا مواد بھی آن لائن دکھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود فلمی صنعت کے لیے مراعات کا اعلان کیا اور بجٹ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف فلم پالیسی پر کانفرنس بلا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ’فلم ڈویژن‘ اور ’پاک فلکس‘ کے منصوبے کو شروع کیے جانے پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوبز اںڈسٹری کے لیے بہتر قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024