• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

شائع June 6, 2022 اپ ڈیٹ June 7, 2022
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
— فائل فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ملتان پہنچنے پر مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

اس موقع کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

یاد رہے کہ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس کی، اس دوران کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کووڈ-19 کے 5 کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے شروع میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رضامندی ظاہر کرلی ہے، جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے کیسز کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔

50 اوورز پر مشتمل میچز کا میگا ایونٹ اگلے سال اکتوبر/نومبر میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024