• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برٹنی اسپیئرز کی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو وائرل

شائع June 6, 2022
برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: رائٹرز
برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: رائٹرز

گلوکار علی سیٹھی اور شے گِل کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ کے چرچے یوں تو دنیا بھر میں ہو رہے ہیں، تاہم اب اس پر دنیا کی معروف ترین شخصیات بھی ویڈیوز بنانے لگی ہیں۔

’پسوڑی‘ کو رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا تھا۔

مذکورہ گانے نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اسے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

اب معروف امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے بھی ’پسوڑی‘ گانے پر ویڈیو جاری کردی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر ’مِنِی کچن‘ میں کام کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں ’پسوڑی‘ گانے کو سنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شے گِل اور علی سیٹھی کو بھی مینشن کیا اور ان کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

ان سے قبل ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی ’پسوڑی‘ کو انگریزی زبان کے ساتھ ملاکر گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو بے حد مقبول ہوگئی تھی۔

ایما ہیسٹرز کے ’پسوڑی‘ کے انگریزی ورژن کو بھی کافی سراہا گیا تھا، علاوہ ازیں متعدد بھارتی گلوکاروں اور اداکاروں نے بھی علی سیٹھی اور شے گِل کے گانے پر پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

پاکستانی شخصیات بھی اب تک ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ امر خان نے بھی امریکا میں مذکورہ گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ انہوں نے مختصر ویڈیو میں رقص کی تمام قسمیں آزمالیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دیگر شخصیات اور ماڈلز کی بھی ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024