• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیش کش کردی

شائع June 6, 2022
اداکارہ نے سعودی شخص کی پیش کش پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ نے سعودی شخص کی پیش کش پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی عرب کے نامعلوم شخص کی جانب سے شادی کی پیش کش کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امبر ہرڈ نے پہلی شادی ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ سے 2013 میں کی تھی، جن سے انہوں نے 2016 میں طلاق لے لی تھی، اس کے بعد ان کے دوسرے اداکاروں کے ہمراہ بھی تعلقات رہے۔

حال ہی میں امبر ہرڈ اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنیں جب انہیں سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں شکست ہوئی تھی۔

امبر ہرڈ کے خلاف جونی ڈیپ نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، جس کی سماعتیں امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں ہوئیں۔

امبر ہرڈ نے پہلی شادی خود سے 17 برس زائد العمر شخص سے کی تھی—فوٹو: اے پی
امبر ہرڈ نے پہلی شادی خود سے 17 برس زائد العمر شخص سے کی تھی—فوٹو: اے پی

مذکورہ مقدمے میں عدالت نے امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جس کے بعد خبریں آئیں کہ اداکارہ کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

امبر ہرڈ کے غریب ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب نامعلوم سعودی عرب کے شخص نے اداکارہ کو خوشیاں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کردی اور ان کی جانب سے پیش کش کی آڈیو وائرل ہوگئی۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق سعودی شخص کی جانب سے شادی کی پیش کش کی آڈیو ابتدائی طور پر امبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی۔

ا—فوٹو: اے پی
ا—فوٹو: اے پی

مذکورہ آڈیو میں نامعلوم سعودی شہری امبر ہرڈ کو مخاطب ہوتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ان کے علاوہ اداکارہ کو بہتر طریقے سے اور کوئی خیال نہیں رکھے گا اور یہ کہ اداکارہ کے لیے مدد کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔

آڈیو میں سعودی شہری کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ امبر ہرڈ کو خوش رکھیں گے اور وہ اس بوڑھے شخص سے کئی بار بہتر ہیں۔

سعودی شخص کا اشارہ جونی ڈیپ کی جانب تھا جو کہ امبر ہرڈ سے عمر میں 17 سال زائد العمر تھے۔

سعودی شخص کو امبر ہرڈ کی تعریفیں کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے اور وہ ان سے کہتے ہیں کہ وہ ان سے شادی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے خوش رہنے کی دعائیں بھی مانگیں۔

سعودی شخص کی جانب سے ہولی وڈ اداکارہ کو شادی کی پیش کش کیے جانے کی آڈیو وائرل ہوگئی، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں پیش کش کرنے والا شخص کون تھا؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024