• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بلند ترین مہنگائی: امریکا کا چین پر عائد کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور

شائع June 6, 2022
افراط زر پر قابو پانے کے لیے امریکا نے چین پر کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور شروع کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
افراط زر پر قابو پانے کے لیے امریکا نے چین پر کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور شروع کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی سیکریٹری تجارت جینا ریمنڈو نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ٹیم سے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کی بلند ترین شرح کی موجودہ لہر پر قابو پانے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے کچھ ٹیرف ختم کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کی سیکریٹری جینا ریمنڈو سے ’سی این این‘ کی طرف سے جب پوچھا گیا کہ کیا جو بائیڈن کی انتظامیہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے چین پر ٹیرف ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں، حقیقتاً صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم میں موجود تمام افراد کو اس کا تجزیہ کرنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی پابندیوں کا خطرہ نہ ہو تو روس سے رعایتی نرخ پر تیل خریدنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لیے ایسا کرنے کے مراحل میں ہیں اور پھر انہیں (جو بائیڈن) کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر مصنوعات بھی ہیں جن میں گھریلو سامان، سائیکلیں وغیرہ شامل ہیں اور یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ ان پر ٹیرف ختم کرنے پر غور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی مزدوروں اور اسٹیل کی صنعت کا تحفظ کرنے کے لیے اسٹیل اور ایلمونیم پر کچھ ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جینا ریمنڈو کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ایک تلخ ’تجارتی جنگ‘ کے درمیان 2018 اور 2019 میں سابق صدر کی طرف سے سیکڑوں ارب ڈالر مالیت کے چینی سامان پر عائد کیے گئے کچھ ٹیرف کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، پاکستان سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کرچکا ہے، ایڈمرل میولن

چین یہ بھی یہ کہہ رہا ہے کہ ٹیرف میں کمی سے امریکی صارفین کے لیے قیمت میں کمی آئے گی۔

جینا ریمنڈو نے سی این این کو یہ بھی بتایا کہ سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی 2024 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر چپ اسٹوریج کے لیے ایک حل ہے کہ کانگریس کو چپس بل پاس کرنے کی ضرورت ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ تاخیر کیوں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کا مقصد امریکی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو بڑھانا ہے تاکہ امریکا منڈی میں چین کا بھرپور مقابلہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل کی درآمدات بھارت کے مفاد میں نہیں، بائیڈن کا مودی کو پیغام

ریمنڈو نے کہا کہ وہ اس خصوصیت سے متفق نہیں ہیں کہ بائیڈن کے 1.9 ٹریلین ڈالر امریکی ریسکیو پلان نے موجودہ بلند افراط زر میں کردار ادا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024