• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی

شائع June 6, 2022
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان۔ —فائل فوٹو:اے ایف پی
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان۔ —فائل فوٹو:اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 5 دنوں تک ملک کے تمام علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 جون تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ دوپہر یا شام میں طوفان اور گرد آلود ہواؤں کے بعد درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر، کھڑی فصلوں اور پودوں پر پانی کے لیے پانی کے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کے لیے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث چھت، دیوار گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق

ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور خاص طور پر بچوں کو موجودہ درجہ حرارت میں گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچائیں۔

ماہرین کے مطابق والدین اور اساتذہ کو انتہائی گرم موسم سے منسلک خطرات سے بچنے کے لیے تیاری اور انتظامات کرنے چاہئیں کیونکہ بچے اور نوجوان گرمی کی لہر کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

ملک میں جاری موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر صحت کے قومی ادارے نے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024