• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جہلم میں حاملہ خاتون کے ساتھ ’گینگ ریپ‘

شائع June 5, 2022
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد خون کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد خون کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

جہلم کے صدر تھانے کی حدود میں حاملہ خاتون کو 5 افراد نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر جہلم کے علاقے صدر میں ملزمان خاتون کے گھر میں گھسے، خاتون کے شوہر پر تشدد کیا اور اسے رسی سے باندھنے کے بعد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور ان کے خون کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سے کراچی آنے والی ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جہلم پولیس نے واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی مقدمے کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزم بھی شامل ہے جو پیشے کے لحاظ سے رکشہ ڈرائیور ہے۔

ضلعی پولیس افسر کامران ممتاز نے بتایا کہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024