• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر سفر کا کامیاب آغاز

شائع June 5, 2022
شرجیل میمن نے کہا کہ چین سے درآمد شدہ  250 بسوں میں سے 140 پہنچ گئی ہیں — فوٹو: ڈان
شرجیل میمن نے کہا کہ چین سے درآمد شدہ 250 بسوں میں سے 140 پہنچ گئی ہیں — فوٹو: ڈان

پیپلز بس سروس پروجیکٹ کے کُل 7 روٹس میں سے پہلے روٹ پر کمرشل آپریشن شروع کرنے کی امید کے ساتھ سندھ حکومت نے چین سے درآمد شدہ بسوں کے ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کردیا ہے جنہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے 29 کلومیٹر کا سفر کامیابی سے طے کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کابینہ کے ساتھی ارکان سعید غنی اور وقار مہدی کے ہمراہ پیپلز بس سروس کے ٹیسٹ کے آغاز کے لیے سفر کی شروعات شاہراہ فیصل کی ماڈل کالونی سے کی اور ایک گھنٹے کے سفر کے بعد آواری ٹاور کے قریب سفر اختتام کیا۔

مزید پڑھیں: پیپلز بس سروس، ایک عظیم کارنامہ

سفر کے اختتام کے بعد وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پیپلز بس سروس پراجیکٹ کے تحت کراچی کے 7 مختلف راستوں پر 240 بسیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ اس پراجیکٹ کے ٹیسٹ کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے درآمد شدہ 250 بسوں میں سے 140 پہنچ گئی ہیں اور باقی بسیں بھی جلد پہنچنے کا امکان ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 250 بسوں میں سے 240 کراچی میں چلائی جائیں گی جبکہ 10 بسیں لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : اورنج لائن منصوبے کی 140 بسوں کے آزمائشی سفر کا آغاز آئندہ ہفتے طے

پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں 14 برس سے زائد حکمرانی کے بعد ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی مخالفین کی سخت تنقید کے پیش نظر اور شہر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے شہری انتظامیہ میں کچھ حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

شرجیل میمن کے گزشتہ ماہ وزیر ٹرانسپورٹ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد اس رفتار میں مزید تیزی آئی ہے اور انہوں نے اپنی وزارت میں گزشتہ کئی ماہ سے زیر التوا ٹرانسپورٹ سے متعلق کاموں کو ہفتوں میں مکمل کرنے میں ذاتی دلچسپی ظاہر کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024