• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کریڈٹ ملنے کے باوجود ابرارالحق کا کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

شائع June 4, 2022
گانے کی مکمل ویڈیو میں ابرارالحق کو کریڈٹ دیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ
گانے کی مکمل ویڈیو میں ابرارالحق کو کریڈٹ دیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ

معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور میوزک لیبل ٹی سیریز کی جانب سے چرائے گئے گانے ’نچ پنجابن نچ’ میں کریڈٹ دیے جانے کے باوجود ان کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔

ابرارالحق کا پرانا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ فلم ساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

مذکورہ فلم کا ٹریلر کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد ابرارالحق نے مذکورہ گانے میں شامل اپنے گانے کو بغیر اجازت لینے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پاکستانی گلوکار کے الزامات کو کرن جوہر اور ٹی سیریز نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

بھارتی میوزک ریکارڈ کمپنی کے انکار کے بعد ابرارالحق نے ٹی سیریز اور فلم ساز کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا مگر بعد اززاں مذکورہ گانے کو جاری کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا تھا۔

اور اب کریڈٹ ملنے کے باوجود ابرارالحق نے کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

گلوکار نے 4 جون کو ٹوئٹ میں اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کے خلاف جلد عدالت جائیں گے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ بھارتی ٹیم کے خلاف عدالت میں مقدمہ کریں گے؟

ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو جواب دیا کہ ہاں وہ بھارتی ٹیم کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میوزک لیبل کمپنی اور فلم ساز کی ٹیم ان کے گانے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اب تو انہیں کریڈٹ بھی دے دیا گیا۔

ابرار الحق نے کہا کہ لیکن انہوں نے ابھی بھی کسی کو اپنے گانے کے کاپی رائٹس نہیں دیے اور وہ نہ ہی وہ ایسی تعریفی باتوں میں آئیں گے، وہ جلد بھارتی ٹیم کے خلاف عدالت میں مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024