• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب میں تمام وزرا کیلئے سرکاری پیٹرول پر پابندی لگا دی، عطا اللہ تارڑ

شائع June 4, 2022
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم  نے پنجاب کے بارڈرز پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے—فوٹو : ڈان نیوز
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے بارڈرز پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے—فوٹو : ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام وزرا کے لیے سرکاری پیٹرول پر پابندی لگا دی ہے، تمام وزرا ذاتی خرچ سے پیٹرول ڈلوائیں گے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطال اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج عدالت میں پیش ہوئے، یہ وہ مقدمات ہیں جو پچھلے 4 سالوں میں بنائے گئے، دونوں لیڈروں کو سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بھیجا گیا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نے ڈاکو، ڈاکو کہہ کر وقت اور پیسہ ضائع کیا، جب ہماری حکومت تھی تب مہنگائی 4 فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہو چکی ہے، ہم نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ، خیبرپختونخوا میں وزرا، سرکاری افسران کے ایندھن کے کوٹے میں کٹوتی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال کے دوران ملک کا دیوالیہ نکال دیا، ایک فرح گوگی نامی خاتون کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، عمران خان نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جاؤں گا لیکن تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے عثمان بزدار کے گھر میں بجلی نہیں ہے اس لئے وزیراعلیٰ بنایا گیا لیکن انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگادیے جس سے خزانے کو نقصان پہنچا، ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کابینہ کے وزرا نے سرکاری پیٹرولیم وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام وزرا اس کی ادائیگی خود کریں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے بارڈرز پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا اسمگل نہ ہو اور پنجاب سے باہر بھیجی جانے والی اشیا کو بھی روکا جائے تاکہ یہاں کسی قسم کی قلت نہ پیدا ہو، پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: سی اے اے ملازم نے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سستا آٹا اسکیم کے تحت 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں فروخت ہورہا ہے، یہ 16 ارب کی ماہانہ سبسڈی ہے، ہم بہت جلد ایک وفد تشکیل دیں گے جو نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ہر ضلع میں افسران اور سیاسی رہنماؤں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں، دیگر اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھنے کہ ذمہ داری بھی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو سونپ دی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلٰی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کے لیے مزید سبسڈیز کے پروگرام لائے جائیں، وزیراعلیٰ نے انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مزید بھی اقدامات کیے جارہے ہیں جن کا اعلان خود وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید 30 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاورمیں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، عمران خان گرفتاری کے ڈر سے لانگ مارچ کے فوراً بعد پشاور چلے گئے، عمران خان کی سیکیورٹی پرخیبر پختونخوا حکومت کروڑوں روپےخرچ کررہی ہے، عمران خان نے معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے سارا وقت سیاسی انتقام لینےمیں گزارا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہے، عمران خان نیازی منرل واٹر بھی خیبرپختونخوا حکومت کےخرچ سے پیتا ہے، اقتدار سے نکل کر یہ مچھلی طرح تڑپ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024