• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورپی پولیس نے انتہائی خطرناک 'انسانی اسمگلرز' گرفتار کرلیے

شائع June 4, 2022
ملزمان حوالہ کے ذریعے رقم حاصل کرتے تھے — شٹر اسٹاک
ملزمان حوالہ کے ذریعے رقم حاصل کرتے تھے — شٹر اسٹاک

یورپی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروپ کے 8 ’سرغنہ‘ گرفتار کرتے ہوئے ایک بہت بڑے خفیہ نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے، مذکورہ نیٹ ورک پر 10 ہزار کے قریب افغان، پاکستانی اور شامی تارکینِ وطن کو براعظم تک پہنچانے کا الزام ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول کا کہنا ہے کہ آسٹریا، ہنگری، رومانیہ، سربیا، اور نیدرلینڈ پر مشتمل جرمنی کی زیر قیادت ٹاسک فورس نے ان کے 126 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے، زیادہ تر گرفتاریاں آسٹریا میں ہوئیں۔

گزشتہ سال اگست میں شروع کیے گئے آپریشن میں تعاون کرنے والی یوروپول نے ’مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے افراد‘ کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کا المیہ: جب یورپ جانے کے خواہشمند پیاسے مرجاتے ہیں

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یوروپول کے سب سے بڑے ہدف زیادہ تر شام کے شہری ہیں، جن کے سفر اور منزل بننے والے ممالک میں عالمی رابطے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے یورپی ممالک میں کم از کم 10ہزار مہاجرین کو اسمگلنگ کی سہولت فراہم کی جن میں بیشتر افغانستان، پاکستان اور شام کے شہری تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آپریشن میں اسمگلنگ کے 916 واقعات کا سراغ لگایا گیا، اس دوران کم و بیش 151 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 10 لاکھ یورو کے اثاثے ضبط کیے گئے‘۔

یوروپول کا کہنا ہے کہ اسمگلرز مہاجرین کو ترکی کے مغربی بلقان، رومانیہ اور ہنگری سے آسٹریا، جرمنی اور نیدر لینڈ پہنچاتے تھے جن کے لیے لاریوں کے مال بردار حصے، بند گاڑیوں اور ذاتی کاروں کا استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے انسانی اسمگلنگ کا پاکستانی نیٹ ورک بے نقاب کردیا

انہوں نے کہا کہ ملزمان انتہائی نامساعد اور پر خطر حالات میں مہاجرین کو یورپی سرحدوں تک پہنچانے کے لیے 4 ہزار یورو (43 ہزار ڈالرز) سے 10ہزار یورو وصول کیا کرتے تھے۔

جرمنی کی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی 6 ملزمان کی تلاش میں ہے، ملزمان سوشل میڈیا پر تشہیر کے ذریعے مہاجرین کے رشتہ داروں کو ان کی خدمات محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرواتے تھے اور مختصر ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خدمات کو محفوظ ظاہر کرتے تھے۔

ملزمان حوالہ کے ذریعے رقم حاصل کرتے تھے جو ایک غیر قانونی مالیاتی ترسیل کا نظام ہے،جرمن فیڈرل پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مزید 6 ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024