• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

شفقت محمود نے پنجاب میں پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

شائع June 4, 2022
شفقت محمود نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین پنجاب میں پارٹی کا نیا صدر مقرر کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز
شفقت محمود نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین پنجاب میں پارٹی کا نیا صدر مقرر کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں 25 مئی کے آزادی مارچ کے سلسلے میں صوبے کے عوام کو متحرک کرنے میں ناکامی پر استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پی ٹی آئی پر عمران خان کے اعلان کے مطابق 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے میں ناکامی پر طنز کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے نئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان

اپنے استعفیٰ میں شفقت محمود نے پارٹی چئیرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ یہ ان پر اعتماد کا مظہر تھا کہ انہیں پارٹی عہدہ تفویض کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے البتہ صحت بحال ہونے کے بعد پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین پنجاب میں پارٹی کا نیا صدر مقرر کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹاپ پوزیشن کے لیے ممکنہ امیدواروں میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ ختم نہیں کیا، عمران خان

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 20 لاکھ افراد کے ساتھ اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کہیں کم تھی جس پر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ہماری تیاری نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025