• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

شائع June 4, 2022
مثاثرہ لڑکی نے کہا کہ گرفتار ملزم اس کا باپ ہے جو اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا ریپ کر رہا تھا۔— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
مثاثرہ لڑکی نے کہا کہ گرفتار ملزم اس کا باپ ہے جو اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا ریپ کر رہا تھا۔— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی میں دوستوں کے ہمراہ بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مثاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ گرفتار ملزم اس کا باپ ہے جو اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا ریپ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 3 ڈکیت گرفتار

جناح ہسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ پولیس لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لائی تھی، لڑکی کے جسم کے کسی بھی حصے پر تشدد کے نشانات نہیں تھے، لڑکی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسے مبینہ طور پر اس کے والد نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں اپنے والد اور دو دیگر مردوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ اور سیمین سیرولوجی کے لیے لڑکی کے جسم سے نمونے حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ‘ڈکیتی’ کے دوران لڑکی کا ‘ریپ’

کورنگی کے ایس ایچ او زاہد لودھی نے بتایا کہ لڑکی کی عمر 20 سال ہے، پولیس نے لڑکی کی شکایت پر اس کے زیر حراست والد اور دو دیگر افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 347 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ اس نے کچھ وقت کے لیے ایک فیکٹری میں کام کیا تھا، تقریباً 5 سے 6 ماہ قبل اس کے والد ایک شخص کو لے کر آئے جس نے مبینہ طور پر اس کا ریپ کیا، جب انہوں نے اپنی ماں کو اس کے بارے میں بتایا تو باپ نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

لڑکی نے مزید الزام لگایا کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اس کے والد نے بھی اس کا ریپ کیا اور دو روز قبل بھی اس نے دوبارہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا کہ یکم جون کو صبح تقریباً 11 بجے جب وہ سو رہی تھی تو اس کے باپ نے اس کی ٹانگیں زنجیروں سے باندھ دیں، اس کا ریپ کیا اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ بات کسی کو بتائی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ 2 جون کو اس کی خالہ اور اس کے دو کزن کورنگی میں ان کے گھر آئے اور اسے زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا اور اس نے ان کے سامنے ساری روداد بیان کردی۔

اس کے بعد متاثرہ لڑکی اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ کورنگی تھانے گئی اور اپنے والد اور دو دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024