• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’مس مارول‘ کے پریمیئر میں مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی شرکت

شائع June 3, 2022
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

’مارول اسٹوڈیو‘ کی آنے والی امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کے ورلڈ پریمیئر میں اداکارہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی شرکت سے خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

’مس مارول‘ کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، جس میں ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ پاکستانی نژاد ایمان ولانی سمیت پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’مس مارول‘ میں پاکستانی گانا ’پیچھے ہٹ‘ دیے جانے کا امکان

پریمیئر میں ’مس مارول‘ کو دوسری کاسٹ اور دیگر تین ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی جب کہ اس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔

مہوش حیات نیلے لباس میں دکھائی دیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
مہوش حیات نیلے لباس میں دکھائی دیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

دونوں اداکاراؤں کے حوالے سے کئی ماہ سے چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں ’مس مارول‘ کا حصہ ہوں گی، تاہم اس حوالے سے اداکاراؤں سمیت مارول اسٹوڈیو نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

پریمیئر میں مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی شرکت سے خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہیں۔

ایمان ولانی بھی پریمیئر کا حصہ بنیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
ایمان ولانی بھی پریمیئر کا حصہ بنیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

تاہم تاحال کسی کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہیں یا نہیں؟

مزید پڑھیں: پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب

’مس مارول‘ کو دنیا بھر میں 8 جون کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ڈزنی پلس‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔

سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی پریمیئر میں شریک ہوئیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی پریمیئر میں شریک ہوئیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

مذکورہ ویب سیریز کے ہدایت کاروں میں شامل شرمین عبید چنائے نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں بتایا تھا کہ مارول اسٹوڈیوز 'مس مارول' کا پاکستان میں سینماؤں کے لیے 6 قسطوں کا ایک سینما فارمیٹ ورژن بنایا گا، جسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نمرہ بچہ بھی پریمیئر کا حصہ بنیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
نمرہ بچہ بھی پریمیئر کا حصہ بنیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

انہوں نے بتایا تھا کہ پہلی اور دوسری قسط 16 جون، تیسری اور چوتھی قسط 30 جون کو اور پانچویں اور چھٹی قسط 14 جولائی کو ریلیز ہوں گی۔

’مس مارول‘ ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔

ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے بھی پریمیئر میں شریک ہوئیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے بھی پریمیئر میں شریک ہوئیں—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی۔

مہوش حیات نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے—فوٹو: مارول اسٹوڈیو
مہوش حیات نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے—فوٹو: مارول اسٹوڈیو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024