• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہرہ خان دیکھنے میں اچھی ہیں مگر اچھی اداکارہ نہیں، لیلیٰ زبیری

شائع June 3, 2022
اداکارہ نے صبا قمر کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے صبا قمر کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی کی مقبول اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں، البتہ وہ دیکھنے میں اچھی لگتی ہیں۔

لیلیٰ زبیری نے حال ہی میں شیخ قاسم کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف ماہرہ خان بلکہ مہوش حیات اور صبا قمر کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور تین جون کو ریلیز ہونے والی اپنی رومانوی مزاحیہ فلم ’تھوڑی سی سیٹنگ، تھوڑا سا پیار‘ کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کا مقابلہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ سے نہیں ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صبا قمر کی فلم کامیاب جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیلیٰ زبیری غیر ملکی ڈراموں کے خلاف مگر ’ارطغرل غازی‘ کی حامی

دوران انٹرویو انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی عمر 64 برس ہے مگر وہ مثبت شخصیت اور سوچ کی وجہ سے دکھنے میں جوان لگتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا اور ان کے اسکرین پر کم نظر آنے کے پیچھے ان کی جانب سے منتخب منصوبوں میں کام کرنا ہے۔

لیلیٰ زبیری نے انٹرویو کے دوران صبا قمر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ نہ صرف ان کی اداکاری بہت اچھی ہے بلکہ اعتراف کیا کہ وہ ان کی پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں۔

سینیئر اداکارہ نے صبا قمر اور مہوش حیات کے حوالے سے بھی بات کی—فوٹو: فیس بک
سینیئر اداکارہ نے صبا قمر اور مہوش حیات کے حوالے سے بھی بات کی—فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکارہ نے مبہم انداز میں کہا کہ مہوش حیات نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، تاہم انہوں نے اس بات کا کھل کر اظہار نہیں کیا۔

لیلیٰ زبیری نے کہا کہ مہوش حیات نے نہ جانے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے کہ وہ عجیب سی نظر آتی ہیں، پہلے وہ بہت معصوم دکھائی دیتی تھیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ماہرہ خان کو مکمل پیکیج قرار دیا، تاہم انہوں نے انہیں بہترین اداکارہ تسلیم نہیں کیا۔

لیلیٰ زبیری نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں، البتہ وہ ایک مکمل پیکیج ہیں اور دکھنے میں خوبصورت اور اچھی لگتی ہیں۔

لیلیٰ زبیری کی جانب سے مہوش حیات اور ماہرہ خان کے حوالے سے بات کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی باتوں پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024