• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ٹیکنو‘ نے اسپارک سیریز کا ایک اور سستا فون متعارف کرادیا

شائع June 2, 2022
فون کو جلد پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا—فوٹو: کمپنی
فون کو جلد پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا—فوٹو: کمپنی

ملٹی نیشنل چینی موبائل کمپنی ’ٹیکنو‘ نے اپنی کامیاب ’اسپارک‘ سیریز کا ایک اور سستا فون فروخت کے لیے پیش کردیا، جسے جلد ہی پاکستان میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

ٹیکنو نے جون کے آغاز میں ہی ’اسپارک 9 پرو‘ کو ابتدائی طور پر افریقی خطے میں متعارف کرایا ہے، جسے جلد ہی ایشیا سمیت یورپ میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

’اسپارک 9 پرو‘ کی اسکرین 6۔6 انچ ہے اور اس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 48 میگا، دوسرا 2 میگا پکسل لینس جب کہ تیسرا بھی 2 میگا پکسل میکرو کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیفلی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 18 واٹ چارج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

’اسپارک 9 پرو‘ کو اینڈرائنڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ میڈیا ٹیک کی ہیلیو جی 85 چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسپارک سیریز کے اس فون میں بیٹری اور چارجنگ کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے جب کہ اس کے کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون اسپارک 8 سی

دو ماڈیولز یعنی 4 اور 6 جی بی ریم کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیے گئے موبائل کی قیمت کا واضح اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے پاکستانی 27 ہزار روپے تک فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

’اسپارک 9 پرو‘ سے قبل کمپنی نے ’اسپارک 8‘ بھی متعارف کرایا تھا جب کہ اسی سیریز کے دوسرے فون بھی متعارف کرائے تھے، جنہیں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک میں خوب پسند کیا گیا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے میں غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ’ٹیکنو‘ کے موبائل کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس کے فونز کو بجٹ کے حوالے سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اپنی بڑھتی ہوئی مانگ اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنے فونز میں کیمرا اور بیٹری کی ٹیکنالوجی کو بہتر بھی بنایا ہے، تاہم تاحال کمپنی امیر ممالک میں اپنی مارکیٹ بنانے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024