• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ندا یاسر کی مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کا سبب بتانے کی پرانی ویڈیو وائرل

شائع June 2, 2022
میزبان نے حال ہی میں مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کیا تھا—اسکرین شاٹ
میزبان نے حال ہی میں مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی جانب سے مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کا سبب بتانے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے مرد مداحوں کے رویے پر کھل کر بات کی تھی۔

ندا یاسر کی پرانی ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے، جب کہ دو دن قبل میزبان کی تازہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے مرد حضرات کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا تھا۔

دلچسپ بات ہے کہ دو دن قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہی ندا یاسر مرد مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی بنواتی دکھائی دیں مگر ساتھ ہی انہوں نے مرد حضرات کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتی: ندا یاسر

ندا یاسر کی جانب سے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا مگر اب ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کا سبب بتاتی دکھائی دیں۔

ندا یاسر کی جون 2020 کی شوبز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں بنواتیں؟

ندا یاسر نے مذکورہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کرتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ ایسا اس لیے کرتی ہیں، کیوں کہ انہوں نے کچھ اپنی قریبی دوست اداکاراؤں کی تصاویر ایسے مرد حضرات کے ساتھ دیکھیں، جو ان کے مداح تھے مگر ان حضرات نے اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر فرینڈ بنا کر پیش کیا تھا۔

ندا یاسر نے بتایا تھا کہ بعض اداکاروں نے اپنے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں تو ان حضرات نے اداکاراؤں کی تصاویر غلط کیپشن کے ساتھ شیئر کی اور سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کو اپنا دوست بنا کر پیش کیا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ جب سے انہوں نے اداکاراؤں کی تصاویر کے ساتھ غلط کیپشن والی تصاویر دیکھیں ہیں، تب سے وہ مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024