• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتی: ندا یاسر

شائع June 1, 2022
اداکارہ نے مرد حضرات کے سیلفی بنوائیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مرد حضرات کے سیلفی بنوائیں—اسکرین شاٹ

اداکارہ و میزبان ندا یاسر یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ایسی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک مرد مداح کو ساتھ تصاویر بنوانے پر معذرت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ندا یاسر کو کسی شاپنگ مال میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے آنے پر مرد مداح جمع ہوجاتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد مداح قریب آکر ان سے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کرتے ہیں مگر اداکارہ ان سے معذرت کرلیتی ہیں۔

ویڈیو میں ندا یاسر کی جانب سے مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے کی معذرت کی آواز کو واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مرد مداح کو کہتی ہیں کہ وہ مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ مختصر ویڈیو میں ہی ندا یاسر کو دوسرے مرد مداحوں کے ساتھ سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ و میزبان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں مداحوں نے ان کی تعریف کی کہ وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ان کی تعریف کرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی پسند یا نا پسند ہے کہ وہ مرد حضرات کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہے یا نہ چاہے اور ندا یاسر کی پسند کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اگر ندا یاسر کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے انہیں پیسے بھی دیے جائیں تو بھی وہ ان کے ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں گے۔

بعض افراد نے ندا یاسر کو صنفی تفریق کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ وہ مرد حضرات کے سامنے جلوے بکھیر سکتی ہیں مگر ان کے ساتھ تصاویر نہیں بنوا سکتیں۔

لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024