• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

معروف بھارتی گلوکار 'کے کے' 53 برس کی عمر میں چل بسے

شائع June 1, 2022
کے کے کی آخری البم سال 2008 میں ریلیز ہوئی تھی— فائل فوٹو: ہندوستان ٹائم
کے کے کی آخری البم سال 2008 میں ریلیز ہوئی تھی— فائل فوٹو: ہندوستان ٹائم

معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے بعد اچانک انتقال کرگئے، 53 سالہ کلوگار کے انتقال پر مشہور شخصیات نے حیرت اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو پرفارمنس کے بعد کے کے ہوٹل گئے تھے جہاں ان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔

کلوگار کے اچانک دنیا سے رخصت ہوجانے پر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور انتقال کی خبر ملتے ہیں ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گیت جذبات کی وسیع عکاسی کرتے تھے جو ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا کرتے تھے۔

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے کے کے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے کے سب سے زیادہ عاجز، شریف، پاکیزہ انسان تھے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے خاندان پر کیا گزر رہی ہوگی۔

راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرشنا کمار کناتھ ایک زبردست کلوگار تھے ان کی روح پرور آواز نے ہمیں بہت سے یاد گار گیت دیے۔

بھارتی وزیر توانائی اروپ بسواس نے کے کے انتقال کے بارے میں کہا کہ ’سنگر انوپم رائے نے مجھے بتایا کہ انہوں نے ہسپتال سے کچھ بری خبر سنی ہے، جب میں نے ہسپتال میں رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ انہیں مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا‘۔

خیال رہے کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ ایک گلوکار اور کمپوزر تھے، بعدازاں انہوں نے انفرادی میوزک کے بجائے بالی ووڈ فلموں میں اپنے گیت شامل کرنے پر توجہ دی۔

1999 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں گایا گیا گانا ’ تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی‘، 2005 میں دس فلم کا گانا ’ دس بہانے کر کے لے گئے دل‘، اور 2014 میں غنڈے مووی کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ ان کے کریئر کے مشہور گانوں میں سے ایک ہے۔

کے کے کی آخری البم سال 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔

دہلی میں پیدا ہونے والے کلوگار کرشنا کمار کناتھ کے انسٹاگرام پیچ پر ان کے انتقال سے کچھ دیر قبل ہی کلکتہ کے لائیو کنسرٹ کی معلومات شیئر کی گئی تھیں۔

ان کے اچانک انتقال پر بھارتی ادارکار اکشے کمار نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی فلم ساز سریجیت مکھرجی نے کے کے کیساتھ اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ ہی کرشنا کمار سے پہلی بار ملے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دوست کو الوداع کیا اور کہا کہ کاش ہم موسیقی، کھانے اور سنیما پر مزید سیشن کر سکتے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کے کے کلکتہ میں دو روز سے مسلسل پروگرام کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024