• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کپتان کا قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان

شائع May 31, 2022
رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مومن الحق کی بیٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مومن الحق کی بیٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

بنگلہ دیش کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے بیٹنگ پر توجہ دینے کے لیے قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

30سالہ بلے باز نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے ان کے گھر پر ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق بھی کورونا کا شکار

رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مومن الحق کی بیٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

2022 میں اب تک کھیلے گئے چھ ٹیسٹ میچوں میں مومن الحق نے ایک نصف سنچری کی مدد سے صرف 162 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی حیران کن فتح کے بعد سے ان کی بیٹنگ مسلسل ناکامی سے دوچار ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-1 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اس سیریز کی تینز اننگز میں بنگلہ دیشی کپتان صرف 11 رنز بنا سکے تھے۔

مومن الحق نے کہا کہ نظم الحسن نے ان سے قیادت جاری رکھنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے اس حوالے سے اپنی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح

مومن الحق کے بیٹنگ مینٹور نظم العابدین فہیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ قیادت سے مومن کی بیٹنگ پر کسی حد تک اثر پڑ رہا تھا لہٰذا میرا ماننا ہے کہ انہیں بطور بلے باز فارم میں واپسی کے لیے اس بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

مومن الحق اب تک بنگلہ دیش کی جانب سے 53 ٹیسٹ میچوں میں 11 سنچریوں کی مدد سے 3ہزار 525 رنز بنا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024