• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریانکا چوپڑا بھی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی معترف

شائع May 31, 2022
بولی وڈ اداکارہ نے صائم صادق کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام
بولی وڈ اداکارہ نے صائم صادق کو مبارک باد پیش کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ و ہولی وڈ کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز‘ میں اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتنے والی مختصر پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی تعریفیں کرتے ہوئے فلم کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

فلم ساز صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو کانز فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اسے کانز کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

جوائے لینڈ کو ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

’کوئیر پام‘ بھی ’کانز‘ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پام ایوارڈ‘ جیسا ہی اہم ہے اور مذکورہ ایوارڈ کو 2010 سے دیا جا رہا ہے۔

’جوائے لینڈ‘ پہلی پاکستانی فلم تھی، جس نے ’کوئیر پام‘ ایوارڈ حاصل کیا تھا اور 75 ویں کانز فیسٹیول کا انعقاد 18 سے 28 مئی تک ہوا تھا اور پاکستانی فلم کو میلے کے اختتام پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تین سال بعد پہلی بار ’کانز فلم فیسٹیول‘ کا بروقت انعقاد

’جوائے لینڈ‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کو کہانی کے اچھوتے موضوع کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور پاکستان جیسے معاشرے میں معیوب سمجھے جانے والے موضوع پر فلم بنانے کی وجہ سے ہی اس کی ٹیم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا۔

’جوائے لینڈ‘ کو ایوارڈ ملنے پر جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی تھی، وہیں اب اداکار پریانکا چوپڑا نے بھی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے کانز فیسٹیول کے اختتام پر تمام ایشیائی فلموں کی تعریفیں کیں، تاہم انہوں نے خصوصی طور پر ’جوائے لینڈ‘ کے ہدایت کار صائم صادق کو مبارک باد پیش کی، جس پر پاکستانی فلم ساز نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی فلم ساز کی جانب سے شکریہ ادا کیے جانے کی انسٹاگرام اسٹوری کو پریانکا چوپڑا نے بھی شیئر کرتے ہوئے صائم صادق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کی کانز میں جلوہ گر ہونے اور ایوارڈز وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024