• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اعلان جلد متوقع

شائع May 31, 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو کہا کہ معلوم کریں کہ شیریں مزاریں کو مقررہ کردہ طریقہ پر عمل درآمد کیے بغیر کس طرح گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو کہا کہ معلوم کریں کہ شیریں مزاریں کو مقررہ کردہ طریقہ پر عمل درآمد کیے بغیر کس طرح گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو: اے پی پی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت جلد 21 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار سے متعلق کمیشن کا اعلان کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج اراضی کیس میں شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہدایت دی ہے کہ حکومت ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کو معاملے کی تحقیقات کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شیریں مزاری پارلیمنٹ کی رکن ہیں انہیں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شیری مزاری کو اب تک اسپیکر یا الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو 'گرفتار' کرلیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو کہا کہ معلوم کریں کہ شیریں مزاریں کو مقررہ کردہ طریقہ پر عمل درآمد کیے بغیر کس طرح گرفتار کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 'یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، عدالت کے مسلسل احکامات کے باوجود ریاست کے عہدیداران کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال لاقانونیت اور آزادی کے حقوق سے غیر قانونی محرومی کو فروغ دیتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ 'قانون نافذ کرنے والے ادارے ان وجود کی بنا پر کہ وہ سب سے زیادہ جانتے ہیں، مجرموں کا احتساب کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں‘۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ ’سرکاری عہدیداروں کی جانب سے اختیارات کے مسلسل غلط استعمال کرتے ہوئے 'مرتکب مجرموں‘ کے احتساب کے معاملے پر تحقیقات کی جائے۔

خیال رہے پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو 21 مئی کو اسلام آباد سے 'گرفتار' کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے تصدیق کی تھی کہ شیریں مزاری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘انتقامی کارروائی کسی کےخلاف نہیں ہونی چاہیے’، شیریں مزاری کی گرفتاری پر مذمتی بیانات

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے 11 اپریل کو شیریں مزاری کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا تھا کہ شیریں مزاری کو ان کے والد عاشق محمد خان سے وراثت میں زمین ملی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شیریں مزاری نے روجھان میں مذکورہ زمین سے پروگریسو فارم لمیٹڈ کو ’جعل سازی‘ کرتے ہوئے 800 کنال منتقل کیا۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے مطابق محکمہ ریونیو کے ریکارڈ میں ان کمپنیوں کا سراغ نہیں ملا اور لہٰذا ’یہ کمپنیاں بوگس تھیں‘۔

مقدمے میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے زمین کی ’جعلی‘ منتقلی کے لیے مقامی لینڈ اتھارٹیز سے مل کر سازش کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024