• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان منتقل

شائع May 30, 2022
کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ میں مصروف شاداب خان اور حارث رؤف یکم جون کو وطن واپس پہنچ کر اگلے دن پاکستان کیمپ کو جوائن کر لیں گے— فائل فوٹو: پی سی بی
کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ میں مصروف شاداب خان اور حارث رؤف یکم جون کو وطن واپس پہنچ کر اگلے دن پاکستان کیمپ کو جوائن کر لیں گے— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کو پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پنجاب حکومت نے ملک میں جاری غیریقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز راولپنڈی سے منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ ون ڈے میچز 8 سے 12 جون کے درمیان منعقد ہونا تھے اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے بعد بورڈ نے میچز کے ملتان انعقاد کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کی ملتان منتقلی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے۔

یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو شام چار بجے منعقد ہوں گے۔

سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک منعقد ہو گا جس کے بعد اسکواڈ پانچ جون کو ملتان چلا جائے گا۔

کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ میں مصروف شاداب خان اور حارث رؤف یکم جون کو وطن واپس پہنچ کر اگلے دن پاکستان کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ میں کیوی کرکٹ اسکواڈ کورونا کیسز سے متاثر

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ چھ جون کو اسلام آباد پہنچے گا اور خصوصی چارٹر طیارے میں ملتان پہنچایا جائے گا۔

سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخاراحمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024