• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طویل انتظار کے بعد عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع May 30, 2022
فلم کو اگست میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو اگست میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا طویل تاخیر کے بعد بالآخر پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کو ابتدائی طور پر 2020 اور بعد ازاں 2021 کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کورونا کی وبا سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔

نومبر 2021 میں ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو اپریل 2022 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا اور اب طویل انتظار کے بعد فلم کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 11 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

عامر خان، کرن راؤ اور ویاکوم 18 کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں جب کہ اس کی ہندی کہانی اتل کلکرنی نے لکھی ہے۔

’لال سنگھ چڈھا‘ ہولی وڈ کی 1994 کی کلاسک فلم ’فارسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بولی وڈ فلم میں ٹام ہینکس کا کردار عامر خان ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ کرینہ کپور ان کا پیار کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم انداہ ہوتا ہے کہ بچپن میں عامر خان پولیو جیسی کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جو بڑے بن کر نہ صرف تیز دوڑنے والے شخص بنتے ہیں بلکہ فوج میں شمولیت بھی اختیار کرتے ہیں۔

ٹریلر میں عامر خان کو وبائی مرض کے شکار بچے سمیت نوجوان بہادر کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے۔

انہیں جہاں کرینہ کپور سے رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ دونوں کی رومانوی کہانی میں کچھ مشکلات بھی آتی ہیں۔

فلم میں دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں اور لوگوں نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے اسے عامر خان کی ممکنہ طور پر اب تک کی سب سے بہترین فلم بھی قرار دیا ہے۔

’لال سنگھ چڈھا‘ سے قبل عامر خان کی آخری فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو فلاپ ہوگئی تھی۔

اب تقریبا 4 سال بعد وہ دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی دیں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیابیوں کے نئے ریکارڈز اپنے نام کرے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mehboob Ahmed Khatri May 30, 2022 04:43pm
Looks like forest gump copy....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024