• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر لیاقت کا تینوں سابق بیویوں کے نام پیغام

شائع May 28, 2022
عامر لیاقت حسین نے تینوں سے شکوہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت حسین نے تینوں سے شکوہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنی دونوں سابق بیویوں سمیت ان سے علیحدگی اختیار کرنے والی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ تینوں نے ان کے ساتھ صحیح نہیں کیا۔

عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں دو نوجوان بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔

طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی۔

عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ اقبال سے ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ اقبال سے ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو اور بعد ازاں دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بیویوں کو طلاق دی، نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، عامر لیاقت

بعد ازاں عامر لیاقت نے ہار تسلیم کرتے ہوئے دانیہ شاہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کی تاریخ نہیں دی تھی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ انور سے کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ انور سے کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اب انہوں نے اپنی دونوں سابق بیویوں اور الگ ہونے والی دانیہ شاہ کے لیے پیغام لکھتے ہوئے تینوں سے شکوہ کیا کہ انہوں نے انہیں رسوا کیا۔

عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے دونوں سابق بیویوں کے علاوہ دانیہ شاہ کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ساتھ ہی عامر لیاقت حسین نے تینوں خواتین کے لیے کیپشن بھی لکھا کہ ’انہیں کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں‘۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

انہوں نے مزید دیتے ہوئے دھمکی لکھا کہ ابھی صرف انٹرویل ہوا ہے اور باقی کہانی وہ خود لکھیں گے، جس میں سچ کے سوا کچھ اور نہیں ہوگا‘۔

عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں دانیہ سے کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں دانیہ سے کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی عامر لیاقت نے ایک بار پھر دہرایا کہ ’وہ یہاں سے جا رہے ہیں‘ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب اور کہاں جا رہے ہیں ااور وہ کب تک مزید سچ سامنے لائیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے کیپشن میں پہلی اہلیہ بشریٰ سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ’وہ حجاب والی ہیں ان کا حجاب ڈھکا رہے، ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمے داری ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ لیکن انہیں کسی نے نہیں چھوڑا، جس کا جتنا بس چلا، اس نے ان کے ساتھ برا کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

اخترحسین May 29, 2022 06:59am
سرکار آپ کا بڑا شکریہ کہ آپ نے اس پاک وطن کو اپنے وجود سے پاک کرنے کا سوچا ہمیں امید ہے کہ آپ لندن میں اپنے روحانی والد الطاف حسین کی خدمت عالیہ سے بہرہ مند ہونگے اور بقول شاعر جام پہ جام پیا اور پھر بھی مسلمان رہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024