• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لداخ میں بھارتی فوج کی بس کو حادثہ، 7 اہلکار ہلاک

شائع May 27, 2022
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں — فوٹو: انڈین ایکسپریس
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں — فوٹو: انڈین ایکسپریس

لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی دریائے شیوک کے قریب سڑک سے پھسل کر بھاری پتھروں سے ٹکراتے ہوئے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 26 اہلکاروں کا قافلہ پرتاپور میں ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تھوئس سے تقریباً 25 کلومیٹر دو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں 50 سے 60 فٹ گہرائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں موجود تمام اہلکار زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع پر تیزی سے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور تمام اہلکاروں کو پرتاپور میں فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ’ہسپتال میں اب تک 7 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں جبکہ دیگر کو بھی گہرے زخم آئے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ تشویشناک حالت میں موجود اہلکاروں کو مغربی کمانڈ منتقل کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کو بھی معاونت کی درخواست کی جاچکی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’لداخ میں بس حادثے کا سن کر شدید تکلیف ہوئی جس میں ہم نے آرمی کے 7 بہادر جوانوں کو کھو دیا‘۔

نریندر مودی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024