• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، بلوچستان کے جنگلات میں آگ بجھانے میں مدد پر اظہار تشکر

شائع May 27, 2022
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں بلوچستان کے جنگلات میں آگ بجھانے کے لیے جہاز بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک-ایران برادرانہ تعلقات مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں وسیع گنجائش موجود ہے، جس سے فریقین کو مختلف ادارہ جاتی میکنزم اور نئے شعبوں کی نشاندہی کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے سرحد کے قریبی علاقوں میں معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے سرحدی منڈیوں کی جلد از جلد تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کے لیے ایران کی جانب سے بھرپور حمایت کرنے اور بالخصوص ایران کے سپریم لیڈر کی سطح پر حمایت کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے پاکستان میں ایرانی طیارہ بھیجنے پر وزیر خارجہ عبداللہیان کا شکریہ بھی ادا کیا جس کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور ایران قریبی تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان پائیدار روابط انتہائی اہم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024