• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’صلاح الدین ایوبی‘ جلد نشر کیا جائے گا، ہمایوں سعید

شائع May 24, 2022
ڈرامے کو مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے پروڈیوسرز بنائیں گے—فوٹو: فیس بک
ڈرامے کو مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے پروڈیوسرز بنائیں گے—فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے آنے والے پاکستانی و ترکی کے مشترکہ ڈرامے ’صلاح الدین ایوبی‘ کے حوالے سے مداحوں کو اپڈیٹ دیتےہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ سیریز کو جلد نشر کردیا جائے گا۔

ہمایوں سعید نے ’صلاح الدین ایوبی‘ کے پروڈیوسرز ڈاکٹر کاشف انصاری اور سید جنید علی شاہ کی جانب سے ترکی میں ڈرامے کے سیٹ کی تیاریوں کو دیکھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

ان کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں پروڈیوسرز نے ترکی کے جنگلات اور پہاڑوں کے خوبصورت مقامات پر زیر تعمیر ڈرامے کے سیٹ دکھائے اور بتایا کہ ڈراما سیٹ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان سیٹ کی تعمیر کے بعد ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں مختلف مقامات پر لوگوں کو مختلف طرح کے ڈراما سیٹ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ کی تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کے بعد سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی ’صلاح الدین ایوبی‘ کو نشر کردیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ترکی صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنائیں گے

اگر مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ کی تیاری کا کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہو جاتا ہے تو اگلے سال اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی اور پھر 2024 میں اس کے پہلے سیزن کو ممکنہ طور پر نشر کیا جا سکے گا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے دسمبر 2021 میں پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین کو بتایا تھا کہ ڈرامے کے آڈیشن کے پہلے مرحلے کے بعد چار پاکستانی اداکاروں عائشہ عمر، اشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ مزید اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے پر کام جاری ہے۔

ان سے قبل عدنان صدیقی نے بھی ستمبر 2021 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جنگجو صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار پاکستانی نہیں بلکہ ترک اداکار کریں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کے چار پاکستانی نژاد پروڈیوسر ہیں، جن میں وہ اور اداکار ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جب کہ دیگر دو پروڈیوسرز میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اور جنید علی شاہ شامل ہیں۔

اداکار نے بتایا تھا کہ پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی مذکورہ ڈرامے کے متعدد پروڈیوسرز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے بتایا تھا کہ تاریخی ڈرامے کی محض 25 فیصد کاسٹ پاکستانی ہوگی جب کہ تین سیزن پر مشتمل مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن کی پوری شوٹنگ ترکی میں ہوگی۔

ان کے مطابق ڈرامے کا پہلا سیزن مکمل طور پر وہیں شوٹ ہوگا اور اگلے چار ماہ کے اندر پاکستانی اداکاروں کو وہاں بھیج دیا جائے گا اور مذکورہ ڈرامے کو ویب سیریز کی طرح بنایا جائے گا اور اس کے کم از کم تین سیزن ہوں گے، ہر سیزن میں 34 قسطیں ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024