• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوپو نے رینو سیریز کے تین فون متعارف کرادیے

شائع May 23, 2022
فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: اوپو
فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: اوپو

چینی موبائل کمپنی اوپو نے اپنی کامیاب ’رینو‘ سیریز کے تین فون متعارف کرادیے، جنہیں مڈ رینج کے اچھے فون قرار دیا جا رہا ہے۔

’اوپو‘ نے ’رینو 8، رینو 8 پلس اور رینو 8 پلس پرو‘ کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی انہیں دیگر ایشیائی ممالک یعنی پاکستان اور بھارت میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

’رینو 8‘

رینو 8 کی قیمت 75 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو
رینو 8 کی قیمت 75 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو

تین بیک کیمرے سے لیس اس موبائل کا اسکرین 6.43 انچ رکھا گیا ہے جب کہ اس میں 4500 ایم اے ای ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق رینو 8 میں 80 والٹ کا چارجر دیا گیا ہے اور اس کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ 8 میگا پکسل کا الٹراوائڈ اور 2 میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، میڈیا ٹیک کے ڈیمنسٹی 1300 چپ سے لیس اس فون کو 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی 75 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

’رینو 8 پرو‘

رینو 8 پرو کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو
رینو 8 پرو کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو

اسنیپ ڈریگن 7 جنریشن ایک کے چپ سے لیس اس موبائل کا اسکرین 6.62 رکھا گیا ہے اور اس میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر بھی تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے، دوسرا 8 میگا پکسل کا الٹراوائڈ جب کہ 2 میگا پکسل کا فوکس کیمرا دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 80 والٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔

8 جی بی ریم کے حامل اس موبائل کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

’رینو 8 پرو پلس‘

رینو 8 پرو پلس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو
رینو 8 پرو پلس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے—فوٹو: اوپو

رینو سیریز کے سب سے بہترین فون 8 پرو پلس کی اسکرین 6.7 رکھی گئی ہے اور اس میں ہول پنچ کے ساتھ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر بھی تین کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے، جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور 2 میگا پکسل کا فوکس کیمرا ہے۔

’رینو 8 پلس پرو‘ کو 12 جی بی ریم اور ایل پی ڈی ڈی آر 5 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’رینو 8 پلس پرو‘ میں ویڈیو کیمرا کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس کے باعث رات کے وقت میں اس سے اچھی ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔

80 والٹ چارجر کے ہمراہ اس میں بھی 4500 ایم اے ای ایچ بیٹری دی گئی ہے اور اس میں بھی اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، اس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

’رینو‘ سیریز کے تینوں فونز کی چین سے باہر بھی یکم جون سے فروخت شروع ہونے کا امکان ہے۔

تینوں فونز کے کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے—فوٹو: اوپو
تینوں فونز کے کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے—فوٹو: اوپو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024