• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

راجیو گاندھی قتل کیس کا مجرم 30 سال بعد رہا

شائع May 18, 2022
راجیو گانڈھی قتل  کیس میں دیگر 6  لوگ اب بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں—فوٹو:ٹوئٹر
راجیو گانڈھی قتل کیس میں دیگر 6 لوگ اب بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں—فوٹو:ٹوئٹر

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں 30 سال سے جیل میں قید مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی خبر کے مطابق جسٹس ایل ناگیسوارا راؤ کی سربراہی میں موجود بینچ نے 50 سالہ اے جی پیراریوالن کو ریلیف دینے کے لیے اپنے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کیا جبکہ ملزم کو پہلے ہی مارچ میں پیرول پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اے جی پیراریوالن کو 21 مئی 1991 کو جنوبی ریاست تامل ناڈو میں راجیو گاندھی کی ہلاکت کا سبب بننے والے بم میں استعمال ہونے والی بیٹریاں فراہم کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ

یہ بم دھماکا سری لنکا کے مسلح علیحدگی پسند گروپ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

خودکش بم دھماکے کے ذریعے راجیو گاندھی کی ہلاکت کو 1987 میں ہندوستانی حکومت کے سری لنکا کے ساتھ تامل باغیوں کو غیر مسلح کرنے کے معاہدے پر جوابی انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

بعد میں ہندوستان نے باغیوں کے ہاتھوں اپنے تعینات کردہ فوجیوں میں سے 12 سو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جزیرہ نما ملک سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا۔

اے جی پیراریوالن جسے 1991 میں گرفتار کیا گیا تھا، راجیو گاندھی کے قتل کے وقت ان کی عمر 19 سال تھی، ابتدا میں اس کو موت کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں اس کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد میں بڑے اجتماع پر عائد پابندی ختم کردی

اس کا کیس اس وقت سے ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان قانونی پیچیدگیوں میں الجھا ہوا تھا جب اس نے 2015 میں رحم کی درخواست دائر کی تھی۔

تامل ناڈو کے گورنر نے اس کی درخواست پر فیصلہ ہندوستان کے صدر کو ارسال کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اس کی 'آئینی حیثیت' نہیں ہے اور اے جی پیراریوالن کی رہائی کا حکم دینے کے لیے خصوصی اختیارات کا استعمال کیا۔

راجیو گانڈھی قتل کیس میں دیگر 6 لوگ اب بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اکتوبر 1984 میں اپنی والدہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل ہونے کے بعد راجیو گاندھی ہندوستان کے اب تک کے سب سے کم عمر رہنما بنے تھے، انہوں نے پانچ سال بعد الیکشن ہارنے تک حکومت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024