• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

قندیل بلوچ پر بولی وڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں

شائع May 18, 2022
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

خبریں ہیں کہ پاکستان کی کِمِ کارڈیشین کہلائی جانے والی مقتول سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بولی وڈ کی ایوارڈ یافتہ فلم ساز النکریتا شریوستاوا فلم بنائیں گی۔

قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، ان کی پر پاکستان میں ڈرامے سمیت دستاویزی فلم بھی بنائی جا چکی ہیں۔

قندیل بلوچ کی زندگی اور قتل پر کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں اور ان کی زندگی پر صنم مہر کی لکھی گئی کتاب پر ہی اب بولی وڈ فلم بنائی جائے گی۔

امریکی شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلم ساز النکریتا شریوستاوا اور پروڈیوسر سنی کھنا نے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کے مالکانہ حقوق خرید لیے ہیں،جس پر وہ فلم بنائیں گے۔

قندیل بلوچ کو پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاتا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
قندیل بلوچ کو پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاتا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قندیل بلوچ پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی زندگی پر لکھی گئی انگریزی کی کتاب ’سنسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ نامی کتاب سے ماخوذ ہوگی۔

فلم کو سنی کھنا پروڈیوس کریں گے اور ممکنہ طور پر فلم کی کہانی بھی النکریتا شریوستاوا ہی لکھیں گی۔

النکریتا شریوستاوا نے پہلے ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع، بامبے بیگمز، ڈولی، کٹی اور وہ چکمتے ستارے اور کھویا کھویا چاند‘ جیسی فلمیں بنا رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی ایس ڈبلیو کا قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

النکریتا شریوستاوا کو زیادہ تر خواتین کے مرکزی کرداروں یا خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے والی فمیں بنانے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں کس اداکارہ کو پاکستانی سوشل میڈٰیا اسٹار کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا۔

قندیل بلوچ کو پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاتا تھا، جنہیں ان کے بولڈ لباس اور زندگی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل تھی۔

قندیل بلوچ کے قتل میں ان کے بھائی کو سزائے موت بھی ہوئی تھی، تاہم رواں برس فروری میں والد کی جانب سے بیٹے کو معاف کیے جانے پر عدالت نے انہیں بری کردیا تھا۔

قندیل بلوچ کے قاتل بھائی کو بری کرنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا جب کہ عوام نے بھی ان کی بریت پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024