• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات پر میمز وائرل

شائع May 17, 2022
دونوں کی ملاقات کی تصویر (ن) لیگ کے ٹوئٹر پر 16 مئی کو شیئر کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں کی ملاقات کی تصویر (ن) لیگ کے ٹوئٹر پر 16 مئی کو شیئر کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بنائی جا رہی ہیں۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور دونوں کی ملاقات کی تصاویر کو مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

اداکار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر دونوں کی دلچسپ میمز شیئر کی گئیں اور زیادہ تر لوگوں نے لکھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے عدنان صدیقی کو ڈاکٹر اسٹرینج سمجھیں گے۔

لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ شاہ نے عدنان صدیقی کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں وہ بتاتے سنائی دیے کہ انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنی پروڈیوس کردہ فلم ’دم مستم‘ دیکھنے کی دعوت دی، جس پر (ن) لیگ کے قائد نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی برادری کے لیے بہت کچھ کرنے والے ہیں۔

دونوں کی ملاقات کی تصاویر کو متعدد افراد نے شیئر کرتے ہوئے ان پر مزاحیہ تبصرے کیے اور عدنان صدیقی پر میمز بنائی گئیں۔

بعض لوگوں نے لکھا کہ دونوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معروف اداکار اور عدنان صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

بعض لوگوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ عدنان صدیقی نے ایشیائی برطانوی شخص سے ملاقات کی، جو یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتے اور کام کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے عدنان صدیقی اور نواز شریف کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے پر پاکستانی عوام کی خوشی بھی دیدنی قرار دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024