• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برٹنی اسپیئرز حمل ضائع ہوجانے پر افسردہ

شائع May 16, 2022
گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے حمل ضائع ہونے کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے حمل ضائع ہونے کی تصدیق کی—فوٹو: انسٹاگرام

نومبر 2021 میں دیرینہ دوست سام اصغری سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والی گلوکارہ و اداکارہ 40 سالہ برٹنی اسپیئرز نے حمل ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے مشکل لمحہ قرار دیا ہے۔

برٹنی اسپیئرز نے گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کتنے ہفتوں کے حمل سے ہیں۔

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بتایا تھا اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا حمل ضائع ہوجانے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

گلوکارہ و اداکارہ نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کے ہمسفر دنیا کو خوشخبری دینے کے لیے پرجوش تھے اور انہیں یقین تھا کہ وہ جلد ہی خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بھی بتایا کہ گلوکارہ نے اپنی مختصر پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے پیدائش سے قبل اپنے ممکنہ بچے کو کھودیا، جس پر دونوں افسردہ ہیں۔

برٹنی اسپیئرز نے حمل ضائع ہونے کو اپنے اور شریک سفر کے لیے افسوس ناک قرار دیا، ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اپنے خاندان کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

برٹنی اسپیئرز اور سام اصغری نے نومبر 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
برٹنی اسپیئرز اور سام اصغری نے نومبر 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

برٹنی اسپیئرز نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں یا گھر میں ہیں؟

مزید پڑھیں: سرپرستی ختم کرکے مجھے اپنی زندگی پر اختیار دیا جائے، برٹنی اسپیئرز

اگر برٹنی اسپیئرز کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی تو وہ تیسری بار ماں بن جاتیں، اس سے قبل انہوں نے 2004 سے 2007 کے دوران اپنی دوسری شادی کے دوران دو بچوں کو جنم دیا تھا۔

برٹنی اسپیئرز کو ان سے ہی دو بچے بھی ہیں اور ان کی حوالگی نہ ملنے سمیت دیگر قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ہی گلوکارہ 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، جس وجہ سے ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کیا تھا اور وہ تقریبا ڈیڑھ دہائی تک نومبر 2021 تک والد کی سرپرستی میں رہی تھیں۔

برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

گلوکارہ نے خاندان کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے خاندان کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024