• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایپل کے ٹکر کا سونی ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف

شائع May 14, 2022
فون کو فوری طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی
فون کو فوری طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا، جس میں پہلی بار طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ماہ تک صارفین اسے اپنے اپنے ممالک سے خرید سکیں گے۔

’ایکسپریا ون فور‘ کمپنی کے ’ایکسپریا 10‘ سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے کیمرے کو سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کے بیک پر تین ریئر کیمرے دیے ہیں، جو ہیں تو 12 میگا پکسل مگر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو انتہائی طاقتور بنایا گیا ہے۔

فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی
فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

تینوں میں سے ایک کیمرے کو آپٹیکل زوم کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو کہ انتہائی دور سے تصویر کو انتہائی قریب سے کھینچی گئی تصویر کے تحت لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آپٹیکل زوم کے مذکورہ کیمرے سے صارفین تصویر کو 85 سے 125 ملی میٹر تک زوم کر سکتے ہیں، جس کے بعد کھینچی گئی تصویر ایک فٹ سے بھی کم دوری پر کھینچی گئی تصویر کی طرح ہوگی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپٹیکل زوم کی جدید ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے کیمرا کے رزلٹ پر فرق نہیں پڑتا، علاوہ ازیں ویڈیو کے لیے کیمرے میں ڈیجیٹل زوم کو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس سونی ایکسپیریا 5 ٹو اسمارٹ فون

’ایکسپریا ون فور‘ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور فون کے تمام کیمروں کو ویڈیو شوٹنگ کے لیے طاقتور بنایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ایکسپریا ون فور‘ کے ڈسپلے لائٹ کو بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پچاس فیصد تک بڑھادیا گیا ہے جب کہ فون کو مٹی اور پانی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی طاقتور بنایا گیا ہے۔

فون میں طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی
فون میں طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

فون کا اسکرین 6.5 انچ رکھا گیا ہے، اس میں اسنیپ ڈریگون 8 جنریشن 1 کا پراسیسر ہے جبکہ 12 جی بی ریم کے حامل فون کا اسٹوریج 256 سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر، بہترین ہیڈ فون جیک اور بہترین اسپیکرز کے فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں فون کو 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے ٹکر کے موبائل کے ساتھ کمپنی نہ تو چارجر فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ہیڈ فون اور دیگر چیزیں دی جا رہی ہیں۔

فون کی قیمت 1600 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے، یعنی ’ایکسپریا ون فور‘ کو پاکستانی شائقین تین لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024