• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کووڈ کا شکار

شائع May 14, 2022
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ضوابط کے مطابق 21 مئی تک آئیسولیشن میں جائیں گی—فائل/فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ضوابط کے مطابق 21 مئی تک آئیسولیشن میں جائیں گی—فائل/فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہیں معمولی علامات ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جسینڈا آرڈن پیر اور جمعرات کو حکومتی منصوبے اور بجٹ کے حوالے سے ہونے پارلیمان کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی خواتین سربراہانِ مملکت

بیان میں کہا گیا کہ ‘تجارتی مشن میں امریکا جانے کے لیے ان کا سفری انتظام متاثر نہیں ہوگا’۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جسینڈا آرڈن کو جمعے کی شام کو علامات ظاہر ہوئی تھیں اور رات کو ٹیسٹ واضح نہیں تھا تاہم ہفتے کی صبح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ واضح طور پر مثبت آیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اتوار سے آئسولیشن میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر کلارک گیفورڈ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے جسینڈا آرڈن کو 21 مئی کی صبح تک خود کو آئسولیشن میں رکھنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریاں آن لائن ادا کرسکیں گی۔

وزیراعظم کی جگہ ان کے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن پیر کو میڈیا سے بات کریں گے۔

جسینڈا آرڈن نے بیان میں بتایا کہ یہ ہفتے حکومت کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں وہاں نہیں جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ قوانین کے سبب نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا ملتوی

انہوں نے کہا کہ کاربن زیرو ہدف حاصل کرنے کے لیے اخراج روکنے کا ہمارا منصوبہ ایک اہم قدم ہوگا اور بجٹ میں مستقبل کے منصوبے اور نیوزی لینڈ کے صحت کے نظام کے لیے اہم اقدامات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے آئیسولیٹنگ کا ہفتہ رواں برس نیوزی لینڈ والوں کے لیے معمول ہے اور میرا خاندان بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔

جسینڈا آرڈن نے کہا کہ ان کی بیٹی کا کووڈ ٹیسٹ بھی بدھ کو مثبت آیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انسٹاگرام میں اپنے آفیشل پیج میں جاری بیان میں کہا کہ بہترین کوششوں کے باوجود بدقسمتی سے میں خاندان کے دیگر افراد میں شامل ہوگئی اور کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024