• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل نے اینڈرائڈ 13 کا بِیٹا ورژن ریلیز کردیا

شائع May 12, 2022
آئندہ ماہ تک اینڈرائڈ 13 کو مکمل طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فیس بک
آئندہ ماہ تک اینڈرائڈ 13 کو مکمل طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فیس بک

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بِیٹا ورژن جاری کردیا، جسے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کے آپریٹنگ سسٹم پر ایپل کے علاوہ تقریبا دیگر تمام موبائل فونز چلتے ہیں اور ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعے آپریٹ ہو رہے تھے۔

اب گوگل نے نئے اینڈرائڈ کا بِیٹا ورژن جاری کردیا، جسے آسانی سے مختلف لنکس سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جب کہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے علاوہ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائڈ 13 میں ایک سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر دیے جانے کا امکان

گوگل کے مطابق اینڈرائڈ 13 میں گوگل والٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس میں صارفین اپنی حساس معلومات بھی محفوظ رکھتے ہیں، اس فیچر میں زیادہ تر لوگ دستاویزات، ذاتی معلومات جیسے بینک اکاؤنٹس، فون نمبرز اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

اینڈرائڈ 13 میں کئی فیچرز دیے گئے ہیں—فوٹو: اینڈرائڈ ویب سائٹ
اینڈرائڈ 13 میں کئی فیچرز دیے گئے ہیں—فوٹو: اینڈرائڈ ویب سائٹ

اینڈرائڈ 13 میں ایپس کی سروسز کو بھی بہتر بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور مذکورہ آپریٹنگ سسٹم میں لوگ انگریزی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں کو بھی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

نئے آپریٹنگ سسٹم میں سرچ ہسٹری بھی خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گی اور صارفین کو اپنی معلومات کو محدود یا محفوظ رکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

اینڈرائڈ 13 بِیٹا ورژن کو گوگل پکسل کے علاوہ لِنوو، نوکیا، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو، شیاؤمی اور زیڈ ٹی اِی موبائلز استعمال کرنے والے صارفین بھی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

اس سے پہلے یہ بھی خبریں تھیں کہ اینڈرائڈ 13 میں بیک وقت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، تاہم فوری طور پر کمپنی کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اینڈرائڈ 13 میں سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے—فوٹو: اینڈرائڈ ویب سائٹ
اینڈرائڈ 13 میں سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے—فوٹو: اینڈرائڈ ویب سائٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024