• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اقوام متحدہ کے غذائیت سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا طریقہ کار اب بھی غیر واضح

شائع May 11, 2022
اجلاس 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا— فائل فوٹو: اے پی پی
اجلاس 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا— فائل فوٹو: اے پی پی

اقوام متحدہ کا غذائی سلامتی سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے شروع ہوگا، اجلاس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، لیکن یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری براہِ راست اجلاس میں شرکت کریں گے یا ورچوئلی اس کا حصہ بنیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ’ان کے پاس دونوں آپشنز موجود ہیں کہ وہ نیویارک جائیں یا اسلام آباد سے ورچوئلی خطاب کریں‘۔

اسلام آباد دفتر خارجہ میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وزیر خارجہ ایک یا دو روز میں اجلاس میں شرکت کے طریقہ کار کے حوالے سے فیصلہ کرلیں گے، فی الحال بلاول بھٹو زرداری اور ان کے معاونین معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں۔

اس وقت اسلام آباد میں وزیر خارجہ کے متوقع امریکی دورے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے سینئر رکن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ بلاول بھٹو زرداری کے بذاتِ خود اجلاس میں شرکت کے امکانات زیادہ ہیں‘۔

مزید پڑھیں: امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کا وزیرخارجہ کو فون، تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار

تاہم سینئر سفارتی ذرائع کی سوچ برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ دورہ یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں لیکن اس دورے کے امکانات کافی کم ہیں، وجوہات دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایک زیر غور مسئلہ ملک کاموجودہ سیاسی ماحول بھی ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے فوڈ سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں مدعو کیا تھا۔

نیو یارک اور واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفرا نے اشارہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک اجلاس شرکت کریں گے کیونکہ ایسا کرنے دو رہنماؤں کو براہِ راست گفتگو کوموقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس: طالبان کی شرکت کا امکان ختم ہوگیا

انہوں نے بلاول بھٹو کے دورہ واشنگٹن پر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے علیحدہ ملاقات کا اشارہ بھی دیا۔

ایک سفیر کا کہنا تھا کہ ’نیو یارک اجلاس میں ان کی براہِ راست موجود مختلف پیغام دے گی یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی گفتگوکے مواقع بھی فراہم کرے گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024