• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

شائع May 9, 2022
ویسٹ انڈیزٹیم کی قیادت نیکولس پوران کریں گے—فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
ویسٹ انڈیزٹیم کی قیادت نیکولس پوران کریں گے—فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نیکولس پوران کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ مذکورہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے نیدرلینڈز بھی جائےگی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکشن پینل نے ویسٹ اندیز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جو ایک روزہ سیریز کے لیے نیدرلینڈز اور پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیدرلینڈز سے لیے 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تینوں میچ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی پہلی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی جو وی آر اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان میں تینوں میچ پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی اور دونوں سیریز آئی سی سی ایک روزہ سپرلیگ کا حصہ ہیں جہاں ٹیموں کو سرفہرست 7 ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے اہم پوائنٹس حاصل کرنے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے میزبان بھارت کے علاوہ سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز نے اہم سیریز کے لیے اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، جن میں فاسٹ باؤلر جیڈین سیلز اور شیرمون لیوس کے علاوہ بلے باز کئیسی کارٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دسمبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق

بیان کے مطابق دونوں فاسٹ باؤلرز سیلز اور لیوس نے ٹیسٹ سطح پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں تاہم سینٹ مارٹین سے تعلق رکھنے والے کارٹی ویسٹ انڈیز کی سینئر ٹیم میں پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر ڈیسمنڈ ہائنز کا کہنا تھا کہ ہم کارٹی سے متاثر ہوئے کیونکہ وہ جس طرح کھیلتا ہے اور رواں برس کے اوائل میں پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف میچوں میں ہم نے ان کی صلاحیتوں کے جوہر کئی مرتبہ دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ انہیں یہ موقع دینے سے وہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے کی اہمیت کو پہچان سکیں گے اور یہ ایسے دورے ہیں جہاں وہ خود کو منوا سکتے ہیں۔

سلیکٹر نے کہا کہ ہمارےپاس بہترین نوجوان فاسٹ باؤلرز کا گروپ ہے جنہوں نے اپنی قابلیت دکھائی ہے اور ہم یہ دونوں دورے انہیں 50 اوورز کے میچوں میں موقع کے طور پر دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیدرلینڈز میں ایک ہفتے تک رہیں گے اور دوسرا ہفتہ پاکستان میں ہوں گے جہاں انہیں معیاری باؤلنگ کا سامنا ہوگا اور ہمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹیم تیار کرنی ہے۔

مزیدپڑھیں: کرکٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو آرام کا موقع دیا ہے جبکہ شیمرون ہیٹمیئر بھی اپنے پہلے بچے کی آمد کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایون لیوس کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے لیے ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ درج ذیل ہے:

نیکولس پوران (کپتان)، شے ہوپ(نائب کپتان)، اینکروماہ بونر، شیمر بروکس، کیئسی کارٹی، اکیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شیرمون لیوس، کائل مائیرز، اینڈرسن فلپ، رومین پاول، جائیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن واش جونیئر

میچز کا شیڈول

دورہ نیدرلینڈز

پہلا میچ: 31 مئی، وی آر اے کرکٹ گراؤنڈ، ایمسٹریلیوین

دوسرا میچ: 2 جون، وی آر اے کرکٹ گراؤنڈ، ایمسٹریلیوین

تیسرا میچ: 4 جون، وی آر اے کرکٹ گراؤنڈ، ایمسٹریلیوین

دورہ پاکستان

پہلا میچ: 8 جون، پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

دوسرا میچ: 10 جون، پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

تیسرا میچ: 12 جون، پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024