• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ون پلس نے ’10 آر‘ کو اپڈیٹس کے ساتھ پیش کردیا

شائع May 9, 2022
موبائل کو متعدد اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کردیا گیا—فوٹو: کمپنی
موبائل کو متعدد اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کردیا گیا—فوٹو: کمپنی

چینی موبائل کمپنی ون پلس نے گزشتہ ماہ اپریل میں متعارف کرائے گئے اپنے فون ’10 آر‘ کو نئے اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کردیا۔

ون پلس ’10 آر‘ کو اپڈیٹس کے ساتھ ابتدائی طور پر صرف بھارت میں پیش کیا گیا ہے، جس میں آکسیجن او ایس 12 کو آکسیجن او ایس 12 ون سے اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

مذکورہ فون کو ابتدائی طور پر کمپنی نے گزشتہ ماہ صرف چین می ون پلس اے سی اِی کے نام سے پیش کیا تھا، مگر اب اسے اپڈیٹ کرکے اس میں کیمرا کی استعداد بھی بڑھادی گئی۔

ون پلس 10 آر دو مختلف ماڈیلوز میں پیش کیا گیا ہے، جن میں سے ایک میں 5 ہزار ایم اے ایچ جب کہ دوسرے میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ ایک میں 150 والٹ کا چارجر جب کہ دوسرے 80 والٹ کا چارجر دیا گیا۔

ون پلس 10 آر کے ایک ماڈیول میں 8 جی بی اور دوسرے میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے، جنہیں اضافی میموری کارڈ کے ساتھ 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ابتدائی طور پر فون کو صرف بھارت میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی
ابتدائی طور پر فون کو صرف بھارت میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

دونوں ماڈیولز کو 7۔6 انچ کی اسکرین میں پیش کیا گیا ہے، فون کے بیک پر تین میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ بیک پر 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل جب کہ 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

فون میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔

اینڈرائڈ 12 اور آکسیجن او ایس 12 ون سے لیس موبائل میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 8100 میکس کی چپ دی گئی ہے۔

ون پلس ٹین آر کو دو مختلف رنگوں میں پیش کرنے سمیت اس کی قیمت میں بھی تھوڑا سا اضافہ کیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر صرف بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024