• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شادی کی خبروں پر نیلم منیر کی مداحوں سے اپیل

شائع May 9, 2022
اداکارہ نے مداحوں کو خبروں پر یقین نہ کرنےکا کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے مداحوں کو خبروں پر یقین نہ کرنےکا کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی رومانوی مزاحیہ فلم ’چکر‘ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر پھیلنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں 100 فیصد جھوٹی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ تو منگنی کی ہے اور نہ ہی ان کی شادی ہوئی ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور یہ جان لیں کہ اداکارہ نے تاحال شادی نہیں کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی—اسکرین شاٹ

نیلم منیر نے مذکورہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں سوشل میڈیا کے بعض پیجز اور یوٹیوب پر ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں پھیلی تھیں۔

نیلم منیر کی پرانی تصاویر کو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

اس سے قبل بھی متعدد بار نیلم منیر کی منگنی اور شادی کی خبریں پھیل چکی ہیں، عام طور پر اداکارہ کی جانب سے کرائے گئے برائیڈل فوٹو شوٹ یا کسی ڈرامے میں دلہن کے کردار کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرکے ان کی شادی کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی، نیلم منیر

سال 2021 میں بھی ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں اور انہوں نے اس وقت بھی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

ماضی میں نیلم منیر نے شادی اور محبت کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی سے قبل محبت کرنے یا تعلقات بڑھانے پر یقین نہیں رکھتیں۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا تھا کہ وہ شادی سے قبل کسی طرح کی محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتیں کیوں کہ ان کے خیال میں یہ بہت عجیب معاملہ ہے کہ شادی سے قبل لڑکی کو کسی کے لیے سجنا، سنورنا اور تیار ہونا پڑے۔

اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ شادی ہونے کے بعد سب کچھ چلتا ہے مگر وہ شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتیں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو اپنے اہل خانہ اور خاص طور پر والدہ اور بہنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کی بھی عزت کرتا ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024