• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرانس: ایفل ٹاور میں سیاحوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ

شائع May 7, 2022
ایفل ٹاور دنیا کی مشہور عمارت ہے اور یہاں سالانہ 70 لاکھ مندوبین دورہ کرتے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایفل ٹاور دنیا کی مشہور عمارت ہے اور یہاں سالانہ 70 لاکھ مندوبین دورہ کرتے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایفل ٹاور میں سیاحوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فرانسیسی پولیس نے سیاحوں کے ساتھ ’شیل گیم‘ کے ذریعے دھوکا دہی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو مردوں اور ایک خاتون کو ایک مہینے کی طویل تفتیش کے بعد پیرس کے مضافاتی علاقے سین سینٹ ڈینیس سےگرفتار کیا ہے، ان کا حقیقی تعلق رومانیہ سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے پاس موجود 16 ہزار یورو (17 ہزار ڈالر) کی نقد رقم، 3 کاریں، غیر ملکی کرنسی اور منی ٹرانسفر کی رسیدیں قبضے میں لے لی ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس: کار حملے میں 6 سپاہی زخمی

تینوں ملزمان سیاحوں کو شیل گیم میں شرط لگانے کا دھوکا دیتے تھے جہاں متاثرہ شخص بوجھنے کی کوشش کرتا تھا کہ بال کس کپ میں ہے، ملزمان جیتنے کی صورت میں کھیلنے والوں کو نمایاں رقم دینے کا وعدہ بھی کرتے ہیں۔

سیاح جعلی کھلاڑیوں کی لالچ میں آجاتے لیکن کبھی بھی کسی نے یہ گیم نہیں جیتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیم میں داخل ہونے کا ٹکٹ 25 یورو کا ہے اور ہر ٹیبل فی گھنٹہ کی بنیاد پر ایک ہزار یورو کماتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس پولیس کے غیر قانونی امیگریشن کے یونٹ نے اکتوبر 2021 سے ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

تفتیش کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ اس دھوکے بازی میں ایک درجن ٹیبلز کے ساتھ تقریباً 40 جعلی کھلاڑی ملوث ہیں اور تمام کا تعلق رومانیہ سے ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس: سیاسی رسالے کے دفتر پر حملہ، 12 ہلاک

حالیہ ہفتوں میں روشنی کے شہر میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی پر سیاحوں کے واپس آنے کے بعد فرانس پولیس نے دھوکے بازوں کے خلاف متعددآپریشنز کیے ہیں۔

ایفل ٹاور دنیا کی مشہور عمارت ہے اور یہاں سالانہ 70 لاکھ مندوبین دورہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024