• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انوشے اشرف سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ملنے کی خواہاں

شائع May 7, 2022
انوشے اشرف نے لوگوں سے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کی درخواست بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انوشے اشرف نے لوگوں سے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کی درخواست بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکار اور ریڈیو جوکی (آر جے) انوشے اشرف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر میڈیا کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری میں حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اداکار شان شاہد کو ہم نیوز کے لیے دیے گئے انٹرویو کے کلپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی حمایت کی۔

انوشے اشرف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگرچہ بشریٰ بی بی نے خود کو میڈیا کی آنکھ سے دور رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے، تاہم اس کے باوجود ان پر سخت نظر رکھی جاتی ہے اور ان پر تنقید کا کوئی موقع نہیں گنوایا جاتا۔

انہوں نے لکھا کہ ہر کوئی ان سے متعلق غلط باتیں ہی لکھتا ہے۔

اداکارہ نے سابق خاتون اول سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے سابق خاتون اول سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی انوشے اشرف نے سابق خاتون اول سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سوال بھی کیا کہ کیا کوئی ان کی ملاقات بشریٰ بی بی سے کروا سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں؛ صرف ایک احمق ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا، وزیراعظم

انوشے اشرف نے جس ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں لکھا ہوا تھا کہ بشری بی بی عمران خان پر کس بات پر سختی کرتی ہیں؟

مذکورہ کلپ میں عمران خان نے عید الفطر کے موقع پراداکار شان شاہد کو ہم نیوز کے لیے دیے گئے انٹرویو میں اہلیہ بشریٰ بی بی کی تعریفیں کی تھیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے ہی ان کے بنی گالا کے گھر کو گھر بنایا اور ان کے آنے کے بعد ہی ان کے ہاں آنے والے مہمانوں کی خاطر خواہ خدمت ہونے لگی۔

عمران خان کے مطابق بشریٰ بی بی سے قبل وہ بنی گالا میں اکیلے رہتے تھے اور وہاں مہمانوں کی خدمت کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان کی سوتیلی بیٹی تحریک انصاف میں شامل

سابق وزیر اعظم نے ایک قصہ بھی بتایا کہ بشریٰ بی بی سے قبل جب ان سے اس وقت امریکی سفیر بنی گالا میں ملنے آئے تو ان کے ملازم باہر سے بسکٹ کا پیکٹ لے کر آئے اور سفیر کے سامنے پیکٹ ہی رکھ دیا۔

انہوں نے بشریٰ بی بی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کے آنے کے بعد ان سے ملنے آنے والے مہمانوں کی خاطر خواہ خدمت ہونے لگی اور وہ ان پر اس وقت ناراض ہو جاتی تھیں جب مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر رہ جاتی تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 19 فروری 2018 کو شادی کی تصدیق کی تھی، عمران خان کی یہ تیسری جب کہ بشریٰ بی بی کی دوسری شادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024