• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ

شائع May 6, 2022 اپ ڈیٹ May 7, 2022
بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 29 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا-—فائل فوٹو: اے ایف پی
بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 29 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا-—فائل فوٹو: اے ایف پی

نیپرا نے کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے 86 پیسے جبکہ کراچی والوں کے لیے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے کیے گئے اضافے سے بجلی صارفین پر 29 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا، صارفین سے اضافی وصولی مئی کے بلوں میں کی جائے گی-

نیپرا نے کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سماعت کے بعد اب نیپرا نے تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفیکشن جاری کیا ہے-

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفیکشن کے مطابق فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے کراچی والوں کے لیے بجلی ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

اضافے سے کے-الیکٹرک کے صارفین پر ایک ارب 58 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا-

اس سے قبل کے-الیکٹرک نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی-

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی رواں ماہ کے بلوں میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ نیپرا نے 12 فروری کو دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

یاد رہے 13 جنوری کو نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ ریگولیٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اضافی وصولی جنوری 2022 کے بلوں میں کی جائے گی یہ اضافہ نومبر 2021 کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں سی پی پی اے نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے نرخ میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

یاد رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل اکتوبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

نیپرا کے کیس افسران نے نشاندہی کی تھی کہ ایل این جی کی قلت کی وجہ سے ایک ارب 69 کروڑ روپے اور معاشی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

سی پی پی اے کے نمائندے نے وضاحت کی تھی کہ بجلی کی کمپنیوں نے اکتوبر کے لیے 70 کروڑ مربع فٹ یومیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن مجموعی طور ہر 606 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024