• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اگلے ہفتے ملک بھر میں ‘بدترین ہیٹ ویو جیسے حالات’ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

شائع May 6, 2022
محکمہ موسمیات نے عوام کو بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی —فائل فوٹو/ اے ایف پی
محکمہ موسمیات نے عوام کو بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی —فائل فوٹو/ اے ایف پی

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان بھر میں ‘بدترین ہیٹ ویو جیسے حالات’ کا خدشہ ہے اور اتوار کو (8 مئی) سے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘بلند دباؤ کی وجہ سے دن ملک کے اکثر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا’۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی عید کی تعطیلات کے دوران پاکستان بھر میں بارش، آندھی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت دن کے وقت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں، جنوبی اور وسطی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے بہت گرم اور خشک موسم میں ذخائر پر دباؤ، فصلوں، سبزیوں اور باغات پر پڑ سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا اور اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمے نے کسانوں کو تجویز دی ہے کہ فصلوں کے لیے طلب کے مطابق پانی کا انتظام کریں اور عوام پر زور دیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات، موسم شدید گرم

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ پانی کا استعمال وافر مقدار میں کریں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مغربی موسمی نظام کے زیر اثر پاکستان بھر میں آندھی اور گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ مغربی موسم کی یہ لہر 5 مئی تک برقرار رہے گی، نئے موسمی نظام کے تحت یکم مئی بروز اتوار سے 2 مئی بروز پیر کے درمیان کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں گردوغبار کے طوفان کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا تھا۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اگلے 5 دنوں میں ان علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024