• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میری فلمیں برمودا ٹرائی اینگل کی طرح ہیں، بنتی ہیں، ریلیز نہیں ہوتیں، ماہرہ خان

شائع May 6, 2022
خود بھی اپنی فلموں کی ریلیز کی منتظر ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
خود بھی اپنی فلموں کی ریلیز کی منتظر ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی فلمیں ایک طرح سے پراسرار جزیرے برمودا ٹرائی اینگل کی طرح ہیں جو بنتی تو ہیں مگر ریلیز نہیں ہو رہیں۔

ماہرہ خان کی فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ، نیلو فر اور قائد اعظم زندہ باد‘ کافی عرصے سے مکمل ہیں مگر انہیں تاحال ریلیز نہیں کیا گیا، جس وجہ سے انہوں نے کہا اپنی فلموں کو پراسرار جزیرے برمودا ٹرائی اینگل سے تشبیح دی۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ’بی بی سی ایشین‘ سے بات کرتے ہوئے نہ صرف ریلیز کے لیے تیار اپنی فلموں کے حوالے سے بات کی بلکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود کو اگلے 10 سال بعد کہاں دیکھتی ہیں؟

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ خود کو بھی بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے صبر ہیں مگر افسوس کہ ان کی فلمیں نہ جانے کیوں ریلیز ہی نہیں ہو رہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلمیں ریلیز نہ ہوپانے کی وجہ سے ہی انہوں نے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ڈرامے میں کام کرکے چھوٹی اسکرین پر واپسی کی جب کہ انہوں نے ’ایک ہے نگار‘ جیسی ٹیلی فلم بھی اسی لیے بنائی۔

انہوں نے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ اور ’ایک ہے نگار‘ کو اچھے منصوبے قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں ٹیلی فلم کو پروڈیوس کرکے معلوم ہوا کہ پروڈیوسر پر کتنے لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے دوران انٹرویو کھانوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں کھانے تیار کرنے نہیں آتے، البتہ وہ کھانوں کو شوق سے کھا لیتی ہیں اور سویاں تو وہ بہترین طریقے سے کھا لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

اداکارہ نے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوچکے، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے شعیب منصور، سرمد کھوسٹ اور عاصم خان سمیت شاہ رخ خان جیسے لوگوں کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ ان کی ریلیز کے لیے تیار فلموں کو پیش کیا جائے مگر انہیں لگتا ہے کہ ان کی فلمیں برمودا ٹرائی اینگل کی طرح ہیں، جو بنتی تو ہیں مگر ریلیز نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ عید قرباں پر ریلیز ہوگی جب کہ ’نیلو فر‘ کی ریلیز کا اعلان فواد خان کریں گے، کیوں کہ وہ اسی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ ’دی لجنڈ آف مولا جٹ‘ کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو کے ساحل پر ماہرہ خان کی تصاویر وائرل

اگلے 10 سال میں خود کو کہاں دیکھتے ہیں کہ سوال پر ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اچھا مواد تیار کریں، یعنی وہ فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت ان کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اگلے 10 سال میں کوئی ایسی فلم تیار کریں، جسے ’آسکر‘ کے اسٹیج پر پیش کیا جائے، جو ’کانز‘ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب جائے اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا ناممکن نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024