• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیپلز پارٹی، اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گی، آصف زرداری

شائع May 6, 2022
آصف زرداری نے کہا کہ بڑے تنازع کا سامنا ہے اور اسی طرح میری کوششیں بھی بڑی ہیں—پی پی آئی
آصف زرداری نے کہا کہ بڑے تنازع کا سامنا ہے اور اسی طرح میری کوششیں بھی بڑی ہیں—پی پی آئی

سابق سربراہ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی اپنی حکومتیں بنائیں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ ضلع شہید بینظیر آباد کے قصبہ باندھی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں منگل کو عید کے دن سابق ٹاؤن کمیٹی چیئرمین مظفر حسین جمالی اور سابق ناظم ممتاز علی جمالی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بینظیر بھٹو صاحبہ کی امانت ہے جسے میں نے اپنے پاس رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھٹو صاحب اور بی بی صاحبہ کے نقش قدم پر چلنے کے اہل نہیں لیکن بلاول بھٹو وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں، ان کی بجائے بلاول بھٹو زرداری وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جو ان کے دادا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو نے حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے پاس ملک کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان ہے، زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین نے کہا کہ بڑے تنازع کا سامنا ہے اور اسی طرح میری کوششیں بھی بڑی ہیں، جنگ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس قسم کے تنازع کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ نئے چہروں کے ساتھ آتے رہتے ہیں، کبھی جنرل مشرف کی شکل میں اور کبھی جنرل ضیا کی شکل میں، اب یہ عمران خان کی شکل میں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ انہیں بخشا نہیں جائے گا اور دیکھ لیں وہ اپنی حماقتوں کی وجہ سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو ترجیح دی اور ہم سب کے لیے سبق چھوڑا، انہوں نے پاکستان کی عدالتوں کا سامنا کیا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان

انہوں نے حاضرین سے کہا کہ میری عدالت عوام اور میرے کارکنان ہیں، آپ نے ہمیشہ مجھے اور بی بی کو ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کارکنوں کو مجھ سے ملنے دیا جائے ورنہ جب میں اگلی بار ووٹ کے لیے ان سے رابطہ کروں گا تو وہ مجھ پر ٹماٹر پھینکیں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کا وعدہ کیا اور کہا کہ کارکنان ان کے لیے دعا کریں چاہے وہ نماز پڑھ رہے ہوں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی دعاؤں سے مجھے فائدہ ہوا اور میں کارکنوں کی خدمت کروں گا، انہوں نے باندھی اور شہزادو ڈاہری لنک روڈ کے لوگوں کے لیے ریلوے پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

اس موقع پر جام خان شورو، شرجیل میمن، ناصر شاہ اور دیگر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

زرداری ہاؤس میں کارکنوں کے ایک اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی اپنی حکومتیں بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہ آدھی ہے، باقی آدھی اس وقت حاصل ہو گی جب ہم بلوچستان اور خیبر پختوانخوا کے میں اپنی حکومتیں بنائیں گے۔

انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ پی پی پی پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں اپنی حکومتیں بنائے گی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی صحت کی جانچ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

پیپلز پارٹی کے ضلع شہید بینظیر آباد کے رہنماؤں اور سینئر کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوشہروفیروز اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے معززین نے پی پی پی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی پیمائش کا پیمانہ ہے، پاکستان نے آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کی مسلسل جدوجہد دیکھی ہے، بے نظیر بھٹو نے 1988 میں میڈیا کی کوریج پر سے ایک دیرینہ پابندی ہٹائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزاد صحافت کی جدوجہد میں سختیاں، قید و بند اور حتیٰ کہ کوڑے بھی جھیلے، پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کا دفاع کرے گی۔

شعیب آرائیں اور قربان علی آرائیں کی جانب سے نواب شاہ کے علاقے کرنال گوٹھ میں اپنے لیے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے تاکہ غریب امیر بن سکے، اگر امیر مزید امیر ہوتے گئے تو اس سے ملک خوشحالی کی جانب نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی سیاست کیلئے اگلے چند ماہ بہت اہم ہیں، زرداری

انہوں نے کہا کہ وہ اب تک ایک کام پورا کر چکے ہیں اور کئی دوسرے کام ابھی تک ادھورے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں نے ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مقدر نہیں کہ ہم غریب رہیں، میں اس ملک کو خوشحال بناؤں گا، غریب امیر ہو جائے گا، ایک ملک ترقی اس وقت کرتا ہے جب غریب امیر ہو جائے اور اگر امیر، امیرتر ہوتا جائے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اپنے کردار کی وجہ سے ثابت قدم رہے، انہوں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ اپنی محبت اور عوام کی محبت اپنے ساتھ رکھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان نوابشاہ کے لوگوں کا مشکور ہے، لوگوں نے انہیں اور ان کے والد کو یہاں سے قومی اسمبلی میں منتخب کرایا، نوابشاہ کا ہر فرد ان پر اور پیپلز پارٹی پر حق جتا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نواب شاہ میں پیدا ہوئے اور شہر کی گرمی کے عادی ہیں، انہوں نے شہر میں بائی پاس کی تعمیر اور علاقے کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024