• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرح خان وطن واپس آ کر منی ٹریل پیش کریں، مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ

شائع May 6, 2022
ستمبر 2021 میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پنجاب کے ذہنی صحت کے مرکز کے دورے پر لی گی فرح بی بی کے ساتھ تصویر—فوٹو: انسٹاگرام
ستمبر 2021 میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پنجاب کے ذہنی صحت کے مرکز کے دورے پر لی گی فرح بی بی کے ساتھ تصویر—فوٹو: انسٹاگرام

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی منی ٹریل نہیں ہے اور انہیں متحدہ عرب امارت سے واپس لایا جائے تاکہ وہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ایمنسٹی اسیکم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرنے میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں: نیب کا فرح خان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انکوائری کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 3سالوں میں فرح گوگی کے اثاثے 21 کروڑ روپے سے بڑھ کر 85 کروڑ روپے ہوگئے اور یہ پیسے انہوں نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے ذریعے عثمان بزدار کی مبینہ مدد سے حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی نے اس پیسے سے متحدہ عرب امارات میں فلیٹ بھی خریدا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کے دفاع کی کوشش کی جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کس کی بے نامی جائیداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی گینگ نے پیسے بنانے کے لیے ایسی جگہ زمین خریدنا تھی جہاں پر کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا جاتا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جب عمران خان نے دیکھا کہ وہ اقتدار کھو رہے ہیں تو انہوں نے فرح گوگی کو ملک سے بھگادیا، وزارت داخلہ فرح گوگی کو ملک میں واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب لاہور

انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ فرح گوگی ان کی بے نامی جائیداد نہیں رکھتیں تو وہ انہیں واپس بلائیں۔

دوسری جانب نیب لاہور فرحت شہزادی عرف فرح خان/گوگی کے خلاف انکوائری کررہا ہے، انہیں ذرائع آمدن سے زیادہ غیر قانونی جائیدادیں بنانے، منی لانڈرنگ اور مختلف کاروباروں کے نام پر متعدد بینک اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

نیب نے ایک بیان میں کہا کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں پچھلے تین سالوں کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بڑا ٹرن اوور دیکھا گیا جو کہ ان کے اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یہ پیسے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں وصول ہوئے اورمختصر مدت کے بعد فورا ہی یہ پیسے واپس نکال لیے گئے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات کے بعد خاتونِ اوّل کی دوست ’ملک سے فرار‘

ان کے انکم ٹیکس ریٹرن کا مشاہدہ کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ 2018 سے اب تک ان کے اثاثہ جات میں کسی خاص وجہ کے بغیر ہی نمایاں اضافہ ہوا، اس کے علاوہ وہ مختلف ممالک کا اکثر سفر کرتی رہیں جس میں 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر شامل ہے۔

فرح گوگی مبینہ طور پر 5 اپریل کو دبئی روانہ ہوئیں، ان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا طیارہ استعمال کرنے کے ساتھ ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض سے کروڑوں روپے کی زمین حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024